Categories: بھارت درشن

جموں و کشمیر کو 44,327 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہونے کی خبر سے کیا کچھ بدل جائے گا؟ جانئے اس رپورٹ میں

4,114سرمایہ کاروں نے زمین کی الاٹمنٹ کے لیے آن لائن درخواست دی: چیف سکریٹری

چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ صنعت و تجارت جموں و کشمیر کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ پرنسپل سیکرٹری، صنعت و تجارت محکمہ، ڈائریکٹرز، صنعت و تجارت، کشمیر/جموں، منیجنگ ڈائریکٹر،  ایس آئی ڈی سی او

منیجنگ ڈائریکٹر،  جے اینڈ کے  ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے ساتھ متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔  میٹنگ میں بتایا گیا کہ زمین کی الاٹمنٹ کی نئی پالیسی کے تحت محکمہ صنعت کو زمین کی الاٹمنٹ کے لیے اب تک 4,114 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس   میں44,327 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

میٹنگ میں  مزید بتایا گیا کہ ان تمام درخواستوں پر سنگل ونڈو سسٹم کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے جس میں ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے زمین کی الاٹمنٹ کی جا رہی ہے جس میں فی کنال مجوزہ سرمایہ کاری، فی کنال مجوزہ براہ راست روزگار، صنعت کے زمرے، ماحولیاتی اثرات کی تشخیص، اور دوسرے الاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے، الاٹیوں کی حتمی فہرست درخواست اور انتخاب کی تفصیلات کے ساتھ محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ پر شیئر کی جاتی ہے اور سرکاری الاٹمنٹ سے قبل اعتراضات طلب کیے جاتے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے اہل درخواست دہندگان کے حق میں الاٹمنٹ کے عمل کو مکمل کرنے اور 18 مہینوں میں تقریباً 2 لاکھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ کارروائی کی گئی درخواستوں، اور ان کی پروسیسنگ- زمین کی الاٹمنٹ- اور صنعتی یونٹ کے قیام میں لگنے والے وقت کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کی۔ ڈاکٹر مہتا نے محکمہ پر مزید زور دیا کہ وہ سنگل ونڈو سسٹم کو تیز رفتار تشخیصی نظام کے ساتھ مربوط کرے تاکہ درخواست دہندگان کو محکمہ کے ساتھ رائے کا اشتراک کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

انہوں نے مٹھی بھر محکموں کی بقیہ خدمات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس ماہ کے آخر تک(EoDB) کے تحت شناخت کی گئی تمام خدمات کے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں، محکمہ صنعت و تجارت سے کہا گیا کہ وہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دستکاری اور ہینڈلوم ہاٹ تیار کرے تاکہ مقامی مصنوعات کو ریڈی میڈ مارکیٹ فراہم کی جا سکے۔ محکمہ سے مزید کہا گیا کہ وہ فی ضلع ایک پروڈکٹ کی نشاندہی کرنے میں تیزی لائے جسے بڑے پیمانے پر قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کیا جا سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago