بھارت درشن

کیوں ہے مشہور،دہلی کی خان مارکیٹ؟جانیں اس تحریر میں

ڈاکٹر مہوش نور

اگر آپ لیوش مارکیٹ گھومنا  پسند کرتے ہیں تو آپ کو خان ​​مارکیٹ ضرور پسند آئے گی۔

خان مارکیٹ دہلی کا سب سے شاندار بازار ہے۔ یہ بازار اسٹورز، بوتیک اور اچھے شو رومز کے لیے جانا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ بازار سستا نہیں ہے لیکن یہاں جا کر آپ کو بہت سے نئے تجربات کرنے کو ملیں گے۔ اگر آپ نے ابھی تک اس بازار کو ایکس پلور نہیں کیا ہے تو اب ضرور کریں۔ آج اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ بازار کیوں مشہور ہے؟ آئیے جانتے ہیں اس بازار کی خاصیت۔

اسے خان مارکیٹ کیوں کہتے ہیں؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ خان مارکیٹ کی جگہ شمال مغربی سرحدی صوبے کی تقسیم کے بعد مہاجرین کو دی گئی تھی۔ اس بازار کا نام ایک مجاہد آزادی خان عبدالجبار خان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ وہ صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ تھے۔ یہ وہ شخصیت تھی جنہوں نے پناہ گزینوں کو فرار ہونے میں مدد کی۔

کپڑے خریدیں

یہ کہا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کو کپڑے خریدنے کا سب سے زیادہ شوق ہوتا ہے۔ اس لیے وہ ہر ماہ خریداری کرتی ہیں اور اپنی الماری میں لیٹیسٹ اورٹرینڈی کپڑے رکھنا پسند کرتی ہیں۔ بہترین خریداری کے لیے آپ خان مارکیٹ جا سکتے ہیں۔ یہاں ایسی دکانیں ہیں جہاں آپ کو وہ چیز ملے گی جو دوسرے بازاروں میں دستیاب نہیں ہے۔ اس لیے خان مارکیٹ زیادہ تر لوگوں کو  پسند آتی ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کالج جانے والی لڑکی یا ورکنگ ویمن ہیں تو آپ کو یہ جگہ ضرور پسند آئے گی۔

فٹ وئیر کی خریداری کریں

اگر آپ کو لباس کے ساتھ اچھی سینڈل پہننے کو مل جائے تولک میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ اچھے فٹ وئیر کا کلیکشن ضرور رکھنا چاہیے۔ خان مارکیٹ میں اچھے جوتے اور ہیلس خریدنے کے لیے بہت سی دکانیں ہیں۔

یہ سامان یہاں بھی دستیاب ہے

اگر آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو خان ​​مارکیٹ میں اس طرح کےکئی بک اسٹورز ہیں جہاں آپ کو ہر قسم کی کتابیں مل جائیں گی۔ فقیر چند بک سٹور میں  آپ کو پرانی اور نئی دونوں طرح کی کتابیں مل جائیں گی۔

خان مارکیٹ بیکریوں اور ریستورانوں سے بھری پڑی ہے۔ یہاں کی پیسٹری اور کافی ضرور پئیں۔ یقین جانیے اگر آپ خان مارکیٹ کی کافی اور پیسٹری کو چکھے بغیر گھر چلے گئے تو آپ کا یہاں آنا بے سود ہو گا۔صرف یہی نہیں، کھانے پینے کے بہت سے اسٹالس بھی ہیں جہاں سے آپ فاسٹ فوڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

بازار کب جائیں؟

خان مارکیٹ اتوار کو بند رہتی ہے۔ اس لیے ہفتے کے دوسرے دنوں میں یہاں سے خریداری کرنے کا ارادہ کریں۔ یہ بازار صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ دن کے وقت جائیں اور شام تک فری ہوکر گھر  کو لوٹیں۔

بازار کیسے پہنچیں؟

جب بھی آپ اس بازار میں جانے کا پلان بنائیں تو میٹرو کا آپشن آپ کے لیے اچھا رہے گا۔ میٹرو خان ​​مارکیٹ تک جاتی ہے۔اس کے لیے آپ کو وائلٹ لائن سے سفر کرنا ہو گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago