Categories: بھارت درشن

مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے بحری جہاز پر این سی بی کی کارروائی پر کیوں سوالات اٹھارہے ہیں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر اور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے کارڈیلیا امپریس کروز جہاز پر بحیرہ عرب میں چھاپے پر سوال اٹھایا ہے۔ ملک نے کہا کہ این سی بی کی یہ کارروائی جعلی ہے۔ این سی بی کو اس حوالے سے وضاحت کرنی چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نواب ملک نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ این سی بی 1985 میں بین ریاستی اور بین الاقوامی منشیات کے کنکشن کے معاملات کو حل کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ منشیات کے مقدمات کی تحقیقات کی ذمہ داری ریاستوں کو دی گئی۔ پہلے این سی بی اچھا کام کر رہی تھی، لیکن سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد، این سی بی صرف تشہیر کے جعلی مقدمات درج کر رہی ہے۔ این سی بی کی توجہ غیر ملکی منشیات کے معاملات سے ہٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 اکتوبر کو این سی بی نے کروز جہاز پر چھاپے کے بارے میں میڈیا کوجو تصاویر دی، ان تصاویر میں نظرآرہے ملزم کوپکڑنے والے لوگ بی جے پی کارکن ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
این سی پی کے ترجمان ملک نے کہا کہ این سی بی بتائے کہ بی جے پی کارکن چھاپوں کے دوران کس قانون کے تحت ملزم کو پکڑ سکتے ہیں۔ اس کیس میں بھی جوپنچ نامہ دکھایا گیا ہے، وہ کارڈیئل کروز شپ کا نہیں ہے، یہ پنچ نامہ این سی بی آفس کاہے۔ جبکہاین سی بی ایکٹ کے تحت پنچنامہ موقع پر ہی کیا جاتا ہے۔ ملک نے کہا کہ اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ گزشتہ ایک سال سے این سی بی کی کارروائی افسران کے ذریعے بھتہ خوری کی وصولی کے لیے کی گئی ہے۔ این سی بی سمیت بی جے پی کو بھی اس کا جواب دینا چاہیے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago