Categories: بھارت درشن

صرف ایک خبر سے گوتم اڈانی کی سلطنت ہل گئی

چار دن میں 97852 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

پورے کاروباری ہفتے میں گروپ کمپنیوں کے حصص غوطہ لگاتے رہے

نئی دہلی ، 19جون (انڈیا نیرٹیو)

بازار حصص کی الٹی چال نے ملک کے دوسرے سب سے بڑے رئیس گوتم اڈانی کوصرف 4 دن کے اندر اندر 97852 کروڑ روپیے کی چپت لگا دی ہے۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن یعنی 14 جون بروز پیرکو اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں دھچکا لگنا شروع ہوا ، جو مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہے۔

بلومبرگ بلینریز انڈیکس کے مطابق ، اس ہفتے کے پہلے چار کاروباری دن کے دوران ہندوستانی بازار حصص میں لگے جھٹکے کی وجہ سے گوتم اڈانی کے نیٹ ورتھ میں 13.2 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت 78.7 بلین ڈالر تھی ، جو صرف 4 کاروباری دنوں میں کم ہوکر 65.5 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔نیٹ ورتھ میں واقع ہوئی اس کمی کی وجہ سے اڈانی بھی ایشیا کے امیر بزنس مینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر سے پھسل کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ، جب کہ تیسرے نمبر پر چین کے تاجرژونگ شان شان دولت کے معاملے میں ایشیا میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

در اصل پیر کے روز خبر آئی کہ نیشنل سیکورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ (این ایس ڈی ایل) نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی ہدایت پر اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں تقریبا ً 43559 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے البلا انویسٹمنٹ فنڈ ، کریسٹا فنڈ اور اے پی ایم ایس فنڈنامی تین غیر ملکی فنڈز کے سرمایہ کاری کے اکاؤنٹس فریز کردیئے گئے ہیں۔

یہ خبر پھیلتے ہی اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں بھگدڑ مچ گئی اور تمام گروپ کمپنیوں کے حصص میں زبردست کمی واقع ہوئی۔اس خبر کے منفی اثرات کے طور پر ، اڈانی انٹرپرائزز کا اسٹاک 20 فیصد اور اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون کا اسٹاک 16.6 فیصد تک گر گیا۔ اڈانی پاور ، اڈانی ٹرانسمیشن ، اڈانی گرین انرجی اور اڈانی ٹوٹل گیس کے حصص 5 فیصد گر کر لوئر سرکٹ تک پہنچ گئے۔

حالانکہ بعد میں اڈانی گروپ نے ایک بیان جاری کرتین غیر ملکی فنڈز کے انوسٹمنٹ اکاونٹس کو منجمد کرنے کی خبروں کو "گمراہ کن" قرار دیا گیا۔ اس کے بعد ، اڈانی انٹرپرائزز اور اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون کے حصص میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ، لیکن اس خبر کے بارے میں اسٹاک مارکیٹ میں ایسی منفی فضا تھی کہ گروپ کمپنیوں کے حصص پورے کاروباری ہفتے میں غوطہ زن ہوتے رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago