Urdu News

اقلیتوں سے متعلق اسکیموں کے لیے عالمی بینک کی فنڈنگ

اقلیتی کمیشن

اقلیتی امور کی وزارت نے 8 اگست 2015 کو نئی منزل کے نام سے ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم (سی ایس ایس) کا آغاز کیا تھا جس میں عالمی بینک کی جانب سے 50 فیصد فنڈنگ دی گئی تھی تاکہ ان اقلیتی نوجوانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے جن کے پاس اسکول کا کوئی باقاعدہ سرٹیفکیٹ نہیں ہے، یعنی وہ لوگ جو اسکول چھوڑنے والوں کے زمرے میں ہیں یا کمیونٹی تعلیمی اداروں جیسے مدارس میں تعلیم یافتہ ہیں۔ اس اسکیم نے رسمی تعلیم (کلاس VIII یا X) اور مہارتوں کا ایک مجموعہ فراہم کیا اور استفادہ کنندگان کو بہتر روزگار اور ذریعہ معاش کی تلاش کے قابل بنایا۔

اس اسکیم کے تحت گرانٹس ریاستی حکومتوں کو جاری نہیں کی جاتی ہیں بلکہ اسکیم پر عمل درآمد کے لیے نامزد پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے ایس) کو جاری کی جاتی ہیں۔ اسکیم کے تحت 98,712 مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے جن میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین مستفید ہیں۔

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

Recommended