Categories: بھارت درشن

عالمی شہرت یافتہ درگاہ خواجہ غریب نواز کے بھی ہندو مندر ہونے کا دعویٰ

گیانواپی، تاج محل اور قطب مینار کے بعد اب اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ کو ہندو مندر ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس کو لے کر دہلی کی تنظیم نے راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت کو خط لکھ کر محکمہ آثار قدیمہ سے سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کی طرف سے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو لکھے گئے خط کے بعد درگاہ میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ اے ڈی ایم سٹی بھاونا گرگ نے جمعرات کو درگاہ کا دورہ کیا۔ ساتھ ہی درگاہ کے اردگرد بڑی تعداد میں پولیس فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مہارانا پرتاپ سینا نامی تنظیم نے سی ایم کو خط لکھا

دہلی کے رہنے والے راج وردھن سنگھ پرمار نامی شخص نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر کی حیثیت سے یہ خط لکھا ہے۔ اس خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہلے ہندو مندر تھی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ سے سروے کرایا جائے، جس میں آپ کو وہاں ہندو مندر ہونے کے پختہ ثبوت ملیں گے۔

درگاہ میں مذہبی علامت  کا دعویٰ

وزیراعلیٰ کو لکھے گئے ضمنی خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ درگاہ کے اندر کئی مقامات پر ہندوؤں کا مذہبی نشان ہے جس میں سواستیکا کا نشان نمایاں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس کے علاوہ ہندو مذہب کی دیگر علامتیں بھی موجود ہیں۔

درگاہ کی تاریخ 900 سال پرانی ہے

حال ہی میں خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس منایا گیا ہے۔ ساتھ ہی درگاہ کے ماہرین کے مطابق اس کی تاریخ 900 سال پرانی ہے لیکن آج تک تاریخ میں ایسا کوئی مضبوط دعویٰ نہیں کیا گیا کہ درگاہ ہندو مندر کو تباہ کر کے بنائی گئی ہو۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی صدر، راجستھان کے گورنر اور دیگر مرکزی وزراء  کو بھی بھیجی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago