فطرت کے تحفظ کا عالمی دن
نیشنل زوولوجیکل پارک، نئی دہلی (دہلی چڑیا گھر) نے آج فطرت کے تحفظ کا عالمی دن منایا۔ ورلڈ نیچر کنزرویشن ڈے 2022 کا موضوع ’’جنگلات اور ذریعہ معاش: لوگوں اور کرہ ارض کو سہارا دینا ‘‘ تھا۔
پروگرام کا آغاز لائف کےاہداف کی پیشکش سے ہوا جس کے بعد ’’کچرے کو علیحدہ کرنا ‘‘ اور’’کچرے کو کارآمد مصنوعات میں تبدیل کرنا‘‘ کا انعقاد کیا گیا تاکہ کچرے کو کم کرنے میں اس عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے، جس سے ہمارے ماحول پر منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے۔ پریزنٹیشن کے بعد، ایک ڈوڈل ایکٹیوٹی کا انعقاد کیا گیا اور طلباء نے اس میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
نیشنل زولوجیکل پارک میں اس سرگرمی کے انعقاد کا مقصد طلباء میں بیداری پیدا کرنا تھا تاکہ فطرت کے قریب رہ کر ماحولیات کے لیے طرز زندگی کے تصور کو فروغ دیا جا سکے۔ مشن لائف پر ایک عہد بھی کیا گیا۔
************