بھارت درشن

پانی کا عالمی دن 2023- چھوٹے شہروں میں استعمال شدہ پانی کے نظم کی سمت میں تیزی

 پانی  کا علمی دن(22مارچ 2023)کے موقع پر رہائش اور شہری  امور کی وزارت نے ’چھوٹے شہروں میں استعمال شدہ پانی کا نظم‘کے موضوع پر سوچھ ٹاک ویبنار سریز 5کا انعقاد کیا۔ اس سال کی تھیم ’’ایکسی لیریٹنگ چینج‘‘کے مطابق ویبنار میں آبی وسائل کے مؤثر نظم کو یقینی بنانے کے لئے سرمایہ کاری ، اختراعات اور انتظامیہ میں اضافے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ سوچھ ٹاک میں آبی نظم کے پروجیکٹوں کے ڈیزائن اور نفاذ میں چھوٹے شہروں کے ذریعے سرکلر ایکونامی وژن کو اپنانے، اعلیٰ ترین کوششوں کو ظاہر کرنے سے متعلق بات چیت شامل رہی۔ پانی کا عالمی دن

رہائش و شہری امو ر کی وزارت(ایم او ایچ یو اے)  کی طرف سے خصوصی سوچھ ٹاک ویبنار سیریز

اندور، سورت، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن(این ڈی ایم سی)، تروپتی ، چنڈی گڑھ، نوی ممبئی، وجے واڑا، حیدرآباد، گریٹر وشاکھاپٹنم، کراد، پنچ گنی، بھوپال، بارامتی اور میسور-ان شہروں ایک یکسانیت ہے کہ یہ سب واٹر +تصدیق شدہ شہر ہیں۔ یہ 14شہر مستقل طور سے صاف صفائی اور استعمال شدہ پانی کے نظم کی سمت میں اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔یہ شہر نہ صرف استعمال کئے گئے پانی کو جمع کرنے اور محفوظ طریقے سے اُسے صاف کرنے میں اہل ہیں، بلکہ دو سے تین سطح پر ٹریٹمنٹ کے بعد پانی کے دوبارہ استعمال کرنے میں بھی اہل ہیں۔

مرکزی بجٹ 24-2023 ٹیئر -2 اور ٹیئر -3 شہروں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ(یو آئی ڈی ایف)پر زور دیتا ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ سرکلر ایکونامی کے ہدف کو تعبیر آشنا کرنا کے عہد پر بھی مرکوز ہے اور ’آنے والے کل کے لئے پائیدار شہروں‘کے موضوع پر زور دیتے ہوئے ویسٹ ٹو ویلتھ کی طرف بھی توجہ مرکوز کرتاہے۔

عالمی سطح پر صاف صفائی کی رسائی کا ہدف حاصل کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے اورصاف صفائی پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے عزت مآب وزیر اعظم نے 2؍اکتوبر 2014 کو سوچھ بھارت مشن کی شروعات کی تھی۔ پچھلے 8برسوں میں ہندوستان نے شہری صاف صفائی کی سمت میں کافی انقلابی تبدیلی دیکھی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago