عالمی

خالصتانی حامیوں کو منہ توڑ جواب، بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر لہرایا بڑا ترنگا

لندن، 23 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

خالصتانی حامیوں کے مظاہرے کے بعد لندن میں بھارتی ہائی کمیشن نے ہائی کمیشن کی عمارت پر بڑا ترنگا لہرا کر انہیں منہ توڑ جواب دیا۔

بدھ کو بھی خالصتان حامی احتجاج کے لیے جمع ہوئے اور انہوں نے سخت حفاظتی انتظامات اور بیریکیڈس سے کچھ چیزیں پھینکیں اور نعرے لگائے۔ خالصتانی حامیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے، بھارتی ہائی کمیشن نے عمارت کی چھت پر ایک اضافی بڑا ترنگا لہرایا۔

اس سے مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس افسران اور میڈیا والوں پر کچھ چیزیں اور پانی کی بوتلیں پھینکیں۔

اس پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ناکہ بندی بڑھا دی اور کئی اضافی افسران کو فوری طور پر وہاں تعینات کر دیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کیے تھے۔ برطانیہ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے خالصتانی حامیوں، جن میں کچھ خواتین اور بچے بھی شامل تھے، نے نعرے بازی کی۔

انڈیا ہاؤس کے باہر اتوار کو فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشنز (ایف ایس او) اور سکھ یوتھ جتھبندیا جیسے گروپوں کی پکار پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت ہند نے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر شدید احتجاج درج کرایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago