صاف گنگا کے قومی مشن نے گنگا اتسو – دریا کامیلہ کا اہتمام کیا
صاف گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) نے 4 نومبر کو نئی دہلی میں دو نشستوں پر مبنی گنگا اتسو – دی ریور فیسٹیول 2022 کا انعقاد کیا۔ سیاحت و ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی .صبح کے اجلاس میں مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو. ، ہندوستان میں رائل ڈنمارک کے سفیر، فریڈی سوان، وزارت جل شکتی میں مشیر. جناب سری رام ویدیرے، ، اور این ایم سی جی کےڈائریکٹر جنرل، جناب جی اشوک کمار موجود تھے۔
-
ارتھ گنگا کے تحت گھاٹ میں ہاٹ، گھاٹ پر یوگا، گنگا آرٹس وغیرہ جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا
شام کے اجلاس کی صدارت جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کی۔ اس موقع پر ، وزارت جل شکتی کے محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے سکریٹری جناب پنکج کمار. اور این ایم سی جی کےڈائریکٹر جنرل، جناب جی اشوک کمار موجود تھے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 26 ستمبر 2021 کو کی گئی تقریر سے تحریک لیتے ہوئے.، گنگا اتسو- دی ریور فیسٹیول 2022 کا مرکزی مقصد ہندوستان کی تمام ندیوں. (ندی اتسو) کا اتسو منانا ہے۔ این ایم سی جی 2017 سے ہر سال 4 نومبر کو گنگا اتسو منا رہی ہے. جس دن گنگا ندی کو سال 2008 میں ہندوستان کا قومی دریا قرار دیا گیا تھا۔
-
گنگا اتسو 2022 آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے وقف ہے
- مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے گنگا طاس کی ریاستوں میں آزادی کا امرت مہوتسو. (اے کے اے ایم) کے دوران اتسو کے حصے کے طور پر 75 تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
گنگا اتسو 2022، آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے وقف ہے جو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔ گنگا طاس کی ریاستوں میں’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے دوران 75 سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا. جس کے دوران مقامی ثقافت کو فروغ دیا جائے گا۔ ارتھ گنگا کے تحت گھاٹ میں ہاٹ. گھاٹ پر یوگا، گنگا آرٹس وغیرہ جیسی سرگرمیوں کا انعقاد ثقافتی. پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر کیا جائے گا. تاکہ دریائے گنگا کے کنارے بیداری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔