Urdu News

پروفیسر خالد محمود کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی پروگرام 30 اکتوبر کو

پروفیسر خالد محمود

پروفیسر خالد محمود کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی پروگرام 30 اکتوبر کو
نئی دہلی۔ ملک کے معروف ادیب، نقاد، شاعر، خاکہ نگار اور متعدد کتب کے مصنف پروفیسر خالد محمود کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اوکھلا پریس کلب کے زیر اہتمام 30 اکتوبر کو شام چھ بجے تسمیہ آڈیٹوریم جامعہ نگر اوکھلا نئی دہلی (رہائش ڈاکٹر سید فاروق) میں ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سید فاروق فرمائیں گے۔ جبکہ دہلی کے ریزیڈنٹ پولیس کمشنر اجے چودھری مہمان خصوصی اور پروفیسر اختر الواسع اور پروفسیر طاہر محمود مہمانان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر تسنیم فاطمہ، سہیل انجم، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، ڈاکٹر شفیع ایوب، ڈاکٹر شاہنواز فیاض اور ڈاکٹر غزالہ فاطمہ پروفیسر خالد محمود کی شخصیت اور فن پر اظہار خیال کریں گے۔ اوکھلا پریس کلب کے صدر ایم اطہر الدین منے بھارتی اوکھلا پریس کلب کی کارگزاری پیش کرنے کے علاوہ شکریہ ادا کریں گے۔ اس پروگرام میں دہلی کی چنیدہ شخصیات، مختلف جامعات کے پروفیسران اور اوکھلا میں قیام پذیر معروف صحافیوں کی شرکت متوقع ہے۔

Recommended