Urdu News

نام کتاب: تذکرہ اکابر انبہٹہ پیر

نام کتاب: تذکرہ اکابر انبہٹہ پیر

نام کتاب: تذکرہ اکابر انبہٹہ پیر ۔
جمع و ترتیب: مولانا نجم الدین انبہٹوی ۔
تعدادصفحات: 384
ناشر: خانقاہ عظیمیہ مدرسہ خلیلیہ انبہٹہ پیرزادگان ضلع سہارنپور ۔
یہ کتاب ایک نوجوان،صالح عالم دین، مولانا نجم الدین صاحب(بن مولانا شاہ معین الدین صاحب انبہٹوی، بن مولانا شاہ عظیم الدین صاحب انبہٹوی)
کی مرتب کردہ ہے، مرتب موصوف نے اس کتاب کے لیے دور دراز کے سفر کیے، اور نہ جانے کتنے کتب خانوں کی خاک چھانی۔
قصبہ انبہٹہ پیرزادگان تحصیل نکوڑ ضلع سہارن پور کا ایک تاریخی قصبہ ہے آج بھی اس قصبے میں چھوٹی اینٹوں سے بنی ہوئی سینکڑوں سال پرانی عمارتیں اور حویلیاں موجود ہیں، اور قلعے کے کھنڈرات اب سے کچھ سال پہلے تک موجود تھے۔اس بستی میں پیدا ہونے والےعلماء،صلحاء،اتقیاء،صوفیاءاولیاء،حکماء،اطباءادبا،شعراء،اپنے اپنے زمانے کے مشہور ترین افراد ہوئے ہیں ۔
مغلیہ دور میں یہاں سلطنت کی جانب قاضی مقرر ہوا کرتے تھے،
اس قصبے کا رقبہ تقریباً باون ہزار بیگھہ پر پھیلا ہوا تھا۔
اس کتاب پر مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند، مولانا قمر الزمان صاحب الہ آبادی ،مولانا سید محمد شاہد صاحب امین عام مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور ، مولانا محمد شکیب صاحب نا ئب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند اور پروفیسر اختر الواسع صاحب جیسی باکمال ہستیوں کی تحریرات موجود ہیں ۔
مؤلف محترم نے اس کتاب میں انبہٹہ پیرزادگان کی تاریخ ۔
تحریک آزادی میں قصبہ انبہٹہ پیر کا کردار ۔
اور انبہٹہ پیر کی ایک سو سے زیادہ مقتدرہستیوں اور باکمال شخصیات کا ذکر خیر کیا ہے۔
مولف موصوف اس کاوش پر مبارک باد اور شکریے کے مستحق ہیں
اللّہ تعالیٰ خوب جزائے خیر عطا فرمائے آمین ۔
مولف کتاب کا رابطہ نمبر 9897315596
قیمت: 300. روپے ۔

Recommended