Urdu News

مطلع ادب فاؤنڈیشن کی جانب سے ۳/دسمبر کوایوارڈ تقریب، رسم اجراء اور مشاعرہ

ایڈوکیٹ خلیل الرحمن (سپریم کورٹ لائر)کے ہاتھوں ڈاکٹرقاضی نوید کی کتاب ”غزل کا سفر“ کا رسم اجراء

بیاد جے پی سعیدؔ

مطلع ادب فاؤنڈیشن کی جانب سے ۳/دسمبر کوایوارڈ تقریب، رسم اجراء اور مشاعرہ

اورنگ آباد۔ یکم/دسمبر (نامہ نگار) تاریخی شہر اورنگ آباد کی قدیم ادبی تنظیم ”مطلع ادب فاؤنڈیشن“ کی جانب سے ۳/دسمبر۲۲۰۲ء کو شام ۰۳:۷ بجے بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر،مجنوں ہل، اورنگ آباد میں اردو کے معروف اسکالر،عربی و فارسی کے ماہر ایڈوکیٹ خلیل الرحمن (سپریم کورٹ لائر)کے ہاتھوں ڈاکٹرقاضی نوید کی کتاب ”غزل کا سفر“ کا رسم اجراء، ایوارڈ تقریب اور محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوگا۔ مطلع ادب کی جانب سے مراٹھواڑہ کے مختلف شعبہ جات، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر احمدبن عبودچاؤش (بیڑ)، عبدالرشید انجینئر (پربھنی)، شعیب خسرو (مدیراعلیٰ اورنگ آباد ٹائمز)، شاہ حسین نہری (معروف شاعر) اور سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرمرہٹواڑہ یونیورسٹی و فیمی نسٹ شاعرہ ڈاکٹر رعنا حیدری کو جے پی سعید ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

مولانا آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی

اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مرہٹواڑہ یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر بی سی یو ڈی و معروف شاعر و نقاد ڈاکٹر ارتکاز افضل فرمائیں گے۔مہمانان اعزازی کی حیثیت سے مولانا آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی، ڈاکٹر عبدالغفار قادری(صدر انجمن اشاعت تعلیم)، نورالحسنین(معروف فکشن نگار)، احمد اقبال(معروف ادیب)،احمد محی الدین صدیقی(چیئر مین روضہ باغ ایجوکیشنل سوسائٹی)،سعید خان زیدی(صدر بزم شگفتہ ادب)،خالد سیف الدین(سیکریٹری فیم)،شارق نقشبندی(مدیر اعلیٰ روزنامہ ایشیاء ایکسپرس)ڈاکٹر فیروز خان(صدر مائناریٹی فرنٹ) کے علاوہ جے۔این۔یو سے ڈاکٹر شفیع ایوب شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں ایک محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈوکیٹ اسلم مرزا فرمائیں گے۔

شعرائے کرام میں شاہ حسین نہری، ایڈوکیٹ خلیل الرحمن (دہلی)،پروفیسر ارتکاز افضل، خان شمیم، فاروق شمیم، یوسف دیوان، سلیم محی الدین، ڈاکٹر شفیع ایوب (دہلی)، رضا جالنوی، صباگنجوی، جاوید احمد ندا، میرمحتشم علی، ڈاکٹر مصطفی خیری، احمداورنگ آباد، ذکی صدیقی،ڈاکٹر غزالہ پروین،جمال الدین چشتی،شیح سکندر(دھولیہ) اور صبا منیر احمد اپنا بہترین کلام پیش کریں گے۔ اس تقریب کے انعقاد میں ڈاکٹر شیخ پرویز اسلم، قاضی جاویداحمد ندا، ڈاکٹر فیصل احمد، ڈاکٹر فیاض فاروقی، ڈاکٹر سلیم محی الدین، ڈاکٹر قاضی اختر سلطانہ، اسماء ثمرین، ڈاکٹر ابرار انصاری، ڈاکٹر وہاب الحق، ڈاکٹر اشفاق اقبال، قاضی فوادصدیقی، قاضی ظہیر الدین فاروقی، عاطف خان،صفدر علی صدیقی اور ڈاکٹر فاروق خان، صدرمطلع ادب فاؤنڈیشن ڈاکٹر قاضی نوید و سیکریٹری اسماء ثمرین نے محبان اردو اور اردو نواز حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

Recommended