Urdu News

سندھ کھیڑ راجہ میں تعلیمی بیداری مہم کا کامیاب انعقاد

تقریب میں مدعو مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر قاضی نوید احمد صاحب اورنگ آباد ،جناب مصطفیٰ خان خیری صاحب ،ڈاکٹر پرویز اسلم صاحب ،ڈاکٹر فیصل احمد صاحب اورنگ آباد نے شرکت کی

*سندھ کھیڑ راجہ میں تعلیمی بیداری مہم کا کامیاب انعقاد*
بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اُردو ہائی اسکول و مولانا ابوالکلام آزاد اُردو جونئیر کالج کی جانب سے ایک روزہ تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد شہر کی مشہور ومعروف شخصیت ،اسکول کے صدر محترم جناب ایڈوکیٹ ناظر حسین قاضی صاحب کی صدارت میں کیا گیا ۔اس تقریب میں مدعو مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر قاضی نوید احمد صاحب اورنگ آباد ،جناب مصطفیٰ خان خیری صاحب ،ڈاکٹر پرویز اسلم صاحب ،ڈاکٹر فیصل احمد صاحب اورنگ آباد نے شرکت کی۔عمیرخان انیس خان کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔سوہانہ شیخ ظفر اور ثناءفیاض کھاٹک نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔اسکول کے اسٹاف کی جانب سے صدر اور مہمانان خصوصی کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔اس موقع پرقاضی شعیب الدین کے مرحوم چچا قاضی مستقیم الدین سحر بلڈھانوی کی کتاب ندائے سحر بطورتحفہ ایڈوکیٹ ناظر قاضی صاحب کے دستِ مبارک سے پیش کی۔
مدعو مقررین نے حالات حاضرہ ،عورتوں کی تعلیم ،تعلیم کی اہمیت ،طلباء کی تعلیم میں والدین کا کردار،مسلم نوجوانوں میں نشو کی لت،موبائل کے غلط استعمال پر موثر رہنمائی کرتے ہوئے اپنے زرّیں خیالات سے نوازا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔نظامت کے فرائض مولانا ابوالکلام آزاد اُردو جونئیر کالج کے لیکچرار قاضی شعیب الدین نے بخوبی انجام دئیے ۔مہمانِ خصوصی نے بھی قاضی شعیب الدین کی نظامت کی خوب سراہنا کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔محمد جاوید سر کے اظہارِ تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پرنسپل اور تمام اسٹاف کی انتھک محنت اور کوشش سے پروگرام کامیاب ہوا۔

Recommended