Urdu News

عالمگیر ہم آہنگی کی مثال:سلیم نیاریا مسلسل 33 سالوں سے درگا پوجا کر رہے ہیں

سلیم نیاریا مسلسل 33 سالوں سے درگا پوجا کر رہے ہیں

 اس دور میں جب مذہبی عدم برداشت اپنے عروج پر ہے، نفرت ہوا میں مکس ہورہی ہے، اس دور میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو قومی یکجہتی کی مثال بنے ہوئے ہیں۔

رائے گڑھ شہر کے کانگریس کونسلر سلیم نیاریا جو 1988 سے شہر کے ہانڈی چوک میں درگا پوجا کا اہتمام کر کے عالمگیر ہم آہنگی کی مثال پیش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سلیم نیاریا نے بتایا کہ وہ پہلے ہندوستانی ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کام ہوتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ تہوار منانا ان کا حق ہے۔ ہر ایک کا طریقہ عبادت مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہم سب ایک ہیں۔

سلیم نیاریا نے مزید بتایا کہ کبھی وہ بھگوان ہنومان کی پوجا میں شرکت کے لیے پہنچتے ہیں تو کبھی وہ خود کسی مخصوص سوسائٹی کے پروگرام کے انعقاد کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ کٹر مسلمان ہیں اور یہ مذہب انہیں تمام مذاہب کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔

Recommended