پٹنہ سیٹی میں اردو لائبریری کے نام سے مشہور کتب خانہ انجمن ترقی اردو (ہند) جس کی بنیاد 1939 میں رکھی گئی تھی- اس وقت اسکے صدر خان بہادر جناب ابراہیم صاحب تھے اور ناظم جناب شرف الدین صاحب-
کتب خانہ انجمن ترقی اردو (ہند) کا قطعہ تاریخ شاگردِ و یادگارِ داغ جناب ڈاکٹر مبارک حسین مبارک عظیم آبادی صاحب نے لکھا تھا جو لائبریری کے دروازے پر آج بھی موجود ہے- راس مینگلس کے نام سے منصوب منگل تالاب کے کنارے موجود یہ کتب خانہ وقت کے ساتھ ساتھ ویران ہوتا گیا-