Urdu News

مائینوریٹی ویلفیر اینڈ پروموشن آف اردو کی خصوصی میٹینگ جواہر لال نہرو یونیورسیٹی ،دہلی میں

پروفیسر محمد کاظم ,جناب احمد جاوید , پروفیسر انور پاشا , ڈاکٹر شکیل معین ڈاکٹر شفیع ایوب ,

 –

مائینوریٹی ویلفیر اینڈ پروموشن آف اردو کی خصوصی میٹینگ جواہر لال نہرو یونیورسیٹی ،دہلی میں۔۔۔۔۔۔۔
سولہ ستمبر۔
مائینوریٹی ویلفیر اینڈ پروموشن آف اردو موومنٹ کی خصوصی میٹینگ جے این یو کہ ایس آئ ایل میں تنظیم کہ سرپرست ،ممتاز دانشور پروفیسر انور پاشا کی صدارت میں منعقد ہوئ جسمیں دہلی کی مختلف یونیورسیٹی کے ملک گیر شہرت یافتہ پروفیسرز شامل ہوے اور بہار میں اس تنظیم کہ زریعہ مختلف اضلاع میں گھوم گھوم کر عوامی رابطے کی معیاری کوششوں کی زبردست ستائش اپنے اپنے تاثرات میں کرتے ہوے اسے مستقبل کی یادگار علامت بتایا۔
واضح ہو کہ تنظیم کہ چیرمین مشہور شاعر و معیاری سماجی اور عوامی شخصیت ڈاکٹر شکیل معین اور مشہور صحافی اور دانشور جناب احمد جاوید کہ اعزاز میں یہ اہم میٹینگ تنظیم کہ سرپرست پروفیسر انورپاشا صاحب نے بلائ تھی ۔
اپنے استقبالیہ تقریر میں پروفیسر پاشا صاحب نے گزشتہ ایک سال سے تنظیم کہ عوامی رابطے کی مہم کو تاریخی بتاتے ہوے اپریل سے ببہار میں اردو کہ فروغ اور ذات برادری کی تفریق سے پھیلنے والی نفرت کو ختم کرنے اور آپسی میل جول سے ایک خوشگوار فضا بنانے میں مصروف تنظیم اور اس سے جڑے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے انہیں مبارک باد دی ۔ساتھ ہی مگدھ ڈویژن ،گیا میں شامل اضلاع و ترہت ڈویژن مظففرپور میں شامل اضلاع کہ دانشوروں اور معیاری منتظمین کو مبارک باد دی۔
جناب احمد جاوید صاحب سینیر صحافی نے تنظیم کی کوششوں کو عوامی مقبولیت کے ساتھ بتاتے ہوے روشن امکانات کی پیشنگوئ کی۔
دہلی یونیورسیٹی کہ نامور استاد پروفیسر محمد کاظم نے اب تک اردو کہ حوالے سے کی گئ کوششوں میں اسے اہم ترین بتاتے ہوے ،وقت کی ضرورت بتایا ۔
جے این یو کہ مشہور استاد پروفیسر توحید خاں نے اپنی دلی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے بہار کہ رابطے کہ ساتھ اسے اردو کہ حوالے سے اپنی شناخت رکھنے والے ملک کہ دوسرے شہروں سے بھی جوڑنے کی بات کہتے ہوے اپنے تعاون کی بات کہی۔اسکے علاوہ ڈاکٹر ابو ظہیر ربانی ،ڈاکٹر ارمان انصاری اور جناب شاہد خاں نے بھی اس اہم اور معیاری کوشش میں اپنی شمولیت کا اظہار کیا ۔
تنظیم کہ چیرمین اردو دنیا و تنظیمی دنیا کہ مشہور نام ڈاکٹر شکیل معین نے حاضرین کی نیک خواہشات کہ لے انکا شکریہ اور ہزاروں کی تعداد میں شامل بہار کہ تمام دانشوروں کہ تعاون کی تفصیل دی اور شکریہ ادا کرتے ہوے اس سال کہ دسمبر کی پندرہ تاریخ تک تنظیم کہ رابطے کی مہم کو پورا ہونے کی بات کہتے ہوے ییہ بتایا کہ تیس دسمبر سے پہلے حاصل کوششوں کہ حوالے سے پورے بہار کہ منتظمین اور دہلی و لکھنوکہ دانشوروں کے ساتھ دو روزہ ورک شاپ (سیمینار )کا انعقاد بہار کی خوبصورت ترین جگہ والمیکی نگر(بگہا)میں ہوگا اور اسکے بعد پٹنہ میں جنوری میں عام اجلاس ہوگا،جسمیں تنظیم اپنے اغراض و مقاصد کہ حوالے سے اپنے منشور کو حاصل کرنے کی کوشش کریگی ۔آپسی مشورے میں یہ بھی طے پایا کہ تنظیم کا اپنا ایک ماہانہ اخبار شائع ہوگا جو تنظیم کا ترجمان ہوگا اور تنظیم کہ مقصد کہ حصول میں دل و جاں سے لگے دانشوروں(مشاورتی بورڈ)میں سبھی نکتے پر اگلے مہینے مشورہ ھوگا۔
اس نہایت اہم جلسے کی کامیاب اور معیاری نظامت مشہور ادیب ڈاکٹر شفیع ایوب نے کی اور شام سے چل کر رات تک ہونے والے اس اجلاس کااختتام پروفیسر انور پاشا کہ اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔
 
ڈاکٹر شکیل معین

Recommended