وزارت ثقافت اور کینرا بینک کے درمیان 28.06.2023 کو ‘‘تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم’’کے تحت منتخب مستفیدین کو مالی امداد کی تقسیم کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس اسكیم كو پہل‘‘فنکاروں کو پنشن اور طبی امداد کی اسکیم‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
مفاہمت نامے کے مطابق اس مقصد کے لیے کینرا بینک کے ذریعے تیار کیے جانے والے آن لائن پورٹل میں وزارت کے ذریعے تازہ اور موروثی ڈیٹا دونوں کے لیے منتخب مستفیدین کا ماسٹر ڈیٹا اپ لوڈ کرنا ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کی بنیاد پر کینرا بینک کو فنڈز کی سہ ماہی ضرورت کو ورك آوٹ کرنا اور وزارت کے سامنے اس کی مانگ ركھنا ہو گی۔
کینرا بینک کی جانب سے فنڈز کی مانگ موصول ہونے پر وزارت کی طرف سے سہ ماہی بنیادوں پر فنڈ پیشگی طور پر جاری کیا جائے گا تاکہ اسے اہل استفادہ کنندگان کو ماہانہ بنیادوں پر جاری کیا جا سکے۔ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ایک فنکار جس کی سالانہ آمدنی 48,000 روپے سے زیادہ نہ ہو اورجس نے اپنی فعال عمر میں فن اور ثقافت کے میدان میں اپنا كردار ادا كیا ہو اس اسکیم کے تحت متعلقہ ریاستی حکومت/مركزی خطے یا زونل کلچرل سینٹر کے آرٹ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے درخواست دے سكتا ہے۔
وزارت ثقافت اور کینرا بینک کے درمیان تجربہ کار فنکاروں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ایك مفاہمت نامے پر دستخط
اہل استفادہ کنندگان کو ماہانہ بنیادوں پر مالی امداد کا اجراء کینرا بینک کے ساتھ کیے گئے مفاہمت نامے کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ اس سکیم کے تحت سال 2024-2023 کے لیے 26.00 کروڑ روپے کی رقم بی ای میں مختص کیے گئے ہیں۔
شفافیت اور فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے، اسکیم کے رہنما خطوط منتخب مستفیدین کے اکاؤنٹ میں رقم کی براہ راست منتقلی کی راہ فراہم کرتے ہیں۔
آج راجیہ سبھا میں شمال مشرقی خطے کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے یہ جواب دیا۔