Urdu News

ممتاز فکشن نگار ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا ایوارڈ ملا

ممتاز فکشن نگار ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا ایوارڈ ملا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول ٹیچرکو مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا موقر ادبی ایوارڈملا

سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی استاد اور ممتاز فکشن نگار ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو ان کے افسانوی مجموعہ ’مانسون اسٹور‘ کے لیے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا حامد سعید خان ایوارڈ ملاہے۔انھیں اس موقر انعام کی رقم کے طورپر مبلغ اکیاون ہزار روپے ملیں گے۔

یہ ایوارڈ ترقی پسند خواتین کی کوششوں اور ان کے غیرمعمولی کارناموں کے اعتراف میں دیا جاتاہے جنھو ں نے روکاوٹوں کو دورکرتے ہوئے اپنے اپنے میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

پروفیسرنجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈاکٹر رخشندہ روحی کو مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر رخشندہ نے کہاکہ ’میں بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ مجھے اس انعام کے لیے منتخب کیا گیاہے۔میں اپنی تحریروں کے تئیں جذباتی ہوں اور یہ انعام بجا طورپر اس بات کو ظاہر کرتاہے یعنی زندگیوں کو بہتر کرنے میں ایک عورت کی ہمت اور اس کے حوصلے کا اہم کردار ہوتاہے۔ سوسائٹی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گی‘۔

مانسون اسٹور‘کے علاوہ ان کی اردو کہانیوں کا ایک مجموعہ’مگر ایک شاخ ِ نہال غم‘ ہے۔انھوں نے ہندی کہانیوں کا ایک مجموعہ ’ایک خواب جاگتی آنکھوں کا‘ کے عنوان سے لکھاہے۔ صوفی ازم کے موضوع پر ان کی ایک کتاب ’الخدس‘ بھی ہے۔

انھوں نے اردو کے دوناولوں ’آخری سواریاں‘ اور ایک پاکستانی ناول ’نولکھی کوٹھی‘ کو ہندی زبان میں ترجمہ بھی کیا ہے۔

اس سے قبل ڈی ڈی اردو نے ان کے افسانے ’بہت سنبھالا وفا کا پیماں مگر۔۔۔‘ پر ایک ٹیلی فلم ’چلمن کے پار‘ کے نام سے نشر کی تھی۔رام لال بھون نئی دہلی میں ان کے ایک افسانے پر’کہاں ہے منزل ِ راہ ِتمنا‘ کے عنوان سے ایک پلے بھی اسٹیج کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے متعدد مقالات و مضامین لکھے ہیں جو ملک کے اہم رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں۔وہ آل انڈیا ریڈیو اور ڈی ڈی اردو کے ٹاک شوز اور اسٹوری نیریشن میں پابندی سے   حصہ لیتی ہیں۔

ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی

تعلقات عامہ

ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں متعدد اعزازات سے نوازاجاچکاہے

جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی

ممتاز فکشن نگار ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا ایوارڈ ملا

Recommended