Urdu News

ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ پروفیسر اور معروف مترجم و ادیب ڈاکٹر ارجمند آرا کو

ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ ۔ اردو میں ترجمہ کیلئے یہ ایوارڈ دہلی یونیورسٹی میں شعبۂ اردو کی پروفیسر اور معروف مترجم و ادیب ڈاکٹر ارجمند آرا کو ان کے بہترین ترجمہ "بےپناہ شادمانی کی مملکت" کیلئے نوازا گیا

“ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ-2021” کے تحت 22 ہندوستانی زبانوں میں ہر سال دیے جانے والے ملک کے اس باوقار ایوارڈ کیلئے 30 ستمبر کی شام ریاست کیرالہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اردو میں ترجمہ کیلئے یہ ایوارڈ دہلی یونیورسٹی میں شعبۂ اردو کی پروفیسر اور معروف مترجم و ادیب ڈاکٹر ارجمند آرا کو ان کے بہترین ترجمہ “بےپناہ شادمانی کی مملکت” کیلئے نوازا گیا۔ در اصل ڈاکٹر ارجمند آرا کا یہ ترجمہ ارُندھتی راے کے ناول “دی منسٹری آف اَٹموسٹ ہیپینیس” کا اردو ترجمہ ہے جو 2018 میں شائع ہوا تھا، جسے اردو ادبی حلقوں میں بیحد پسند کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس ایوارڈ کا اعلان امسال جون کے اواخر میں ساہتیہ اکادمی کے صدر ڈاکٹر چندر شیکھر کمبار کی صدارت میں کیا گیا تھا!

Recommended