Urdu News

بڑی دھوم دھام سے منایا گیا عُرس حضرت غلام علی شاہؒ

سعادت گنج میں حضرت غلام علی شاہؒ کے عرس کے موقع پر محفلِ قوّالی کا انعقاد

سعادت گنج، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 تانے والی باغ سعادت گنج واقع صوفی سنت حضرت غلام علی شاہؒ کا سالانہ عرس ہر سال کی طرح امسال بھی بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔عرس عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا وہی انتظامیہ کمیٹی نے درگاہ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے امن و سلامتی اور خوش حالی کے  لیےدعائیں کی۔

حضرت غلام علی شاہ ؒ کا شمار بزرگ ولیوں میں ہوتا ہے ہر سال 12 شوّال المکرم سے  14 شوّال المکرم (۳؍ دن) آستانے پر ان کا عرس تزک واحتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے اس دوران جلسہ ، محفل قوالی کا اہتمام ہوتا ہے۔ چادراور گاگر کے جلوس میں قصبہ کے علاوہ آس پاس کے گاؤں سے کثیر تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے تھے بدھ کی صبح بعد نماز فجر مزار کو صندل سے غسل دیا گیا۔

 صبح 6؍ بجے چادر پوشی کی رسم ادا ہوئی وہی دوپہر 2 بجے لنگر و تبرک تقسیم کیا گیا  کمیٹی سے منسلک اہم ذمہ دار غوثیہ مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد رئیس نے کہا کہ بزرگوں کی بارگاہ سے آپسی میل ملاپ اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔

صوفی سنتوں نے بھی انہیں باتوں کی تشہیر کی ہمارا فرض ہے کہ ہم اس پیغام کو دوردورتک پھیلائیں 12 شوّال بروز بدھ کو بعد نماز مغرب اور بعد نماز عشاء قل شریف کا انعقاد کیا گیا 13 شوّال بروز جمعرات کو ایک شاندارمحفل قوّالی کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ملک کے مشہور و معروف قوّال شمیم انورعلی گڑھ نے حضرت غلام علی شاہؒ اور تمام اللہ نیک ولیوں کی شان میں بہترین کلام دیر رات تک پیش کیا اور سامعين محفل جھوم اُٹھی وہی مزار شریف کو کو لائٹوں اور قمقموں سے  بہترین سجایا گیا ۔

 اسی موقع پر موجود حافظ محمد رئیس، حافظ سراج الدین امام عیدین،محمد رضوان چپّل والے، سالم بابا،محمد دین ، محمد ارقم ، محمد رفیق ،تاج الدین ایکسپوٹر، محمد راشد چپل والے، حافظ شاہد حسین ، حافظ عطاءالرحمن ،محمد سلمان ،صابر حسین سمیت قرب و جوار کے لوگ بڑی تعداد میں موجود رہے۔

Recommended