Urdu News

پروفیسر کوثر مظہری کی تنقیدی کتاب جرات افکار

پروفیسر کوثر مظہری کی تنقیدی کتاب جرات افکار

نام کتاب:جرأت افکار
مصنف: کوثر مظہری
ضخامت: 176 صفحات
قیمت : 200 روپے
ناشر : مکتبہ استعارہ، 248، غفار اپارٹمنٹس، غفار منزل ایکسٹینشن
جامعہ نگر، نئی دہلی۔25
پروفیسر کوثر مظہری کا تعلق ان تخلیق کاروں سے ہے جو ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ ڈاکٹر کوثر مظہری کی بے باک تحریروں نے آج سے تین دہائی پہلے ہی ادبی حلقے کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔ کوثر مظہری کو قریب سے جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ بنیادی طور پر تخلیق کار ہیں اور جب ایک تخلیق کار تنقید کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تو اس کی تخلیقی صلاحیتیں تنقیدی بصیرت کو جلا بخشتی ہیں۔
پروفیسر کوثر مظہری تقریباً تین دہائیوں سے جامعہ ملیہ اسلامی نئی دہلی کے شعبہئ اردو سے وابستہ ہیں۔ وہ بیک وقت شاعر بھی ہیں، ناول نگار بھی، مترجم بھی اور نقاد بھی۔ ان کی کئی کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ”جرأت افکار“ کوثر مظہری کے تنقیدی مضامین کا پہلا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں مختلف موضوعات پر کل اکیس مضامین شامل ہیں۔

Recommended