اُردو یونیورسٹی کے لیے نئی بس اور ایمبولنس کا حصول
حیدرآباد، 31 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے ایک نئی 50 سیٹربس اور عصری سہولیات سے لیس ایمبولنس کا حصول کیا ہے۔ بس اور ایمبولنس سے طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد کو سہولت ہو گی۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر؛ پروفیسر اشتیاق احمد،ر جسٹرار آج ایمبولنس کی آمد کے وقت موجود تھے جب کہ 29 مارچ کو بس یونیورسٹی لائی گئی۔ پروفیسر محمد فریاد، صدر پروکیورمنٹ، ڈاکٹر ایم اے قدوس، اسسٹنٹ رجسٹرار، اسٹیٹ اینڈ ٹرانسپورٹ اور جناب پی حبیب اللہ، اسسٹنٹ رجسٹرار، پرچیس اینڈ اسٹورس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بس طلبہ کو مین روڈ سے یونیورسٹی لانے اور واپس لے جانے میں معاون ہوگی جبکہ ایمبولنس کو طبی ایمرجنسی میں استعمال کیا جائے گاجو اردو یونیورسٹی میں پہلے سے دستیاب طبی سہولتوں میں نیا اضافہ ہوگا۔