Categories: تفریح
روینہ ٹنڈن کی اداکاری والی نیٹ فلکس کی کرائم تھرلر’ارنیک‘ کا افی -52 میں پریمیئر
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 14pt; color: rgb(51, 51, 51);">نیٹ فلکس  کے لئے یہ پہلی باراور افی فیسٹیول کے لیے بھی، اور ایسا  اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور ایشیا کے سب سے پرانے اور سب سے بڑے فلمی میلے کے درمیان تخلیقی اتحاد کی بدولت ہوپایا ہے۔ معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن  کے مرکزی کردار  والی نیٹ فلکس کی کرائم ڈرامہ ٹی وی سیریز ’’ارنیک‘‘کا پریمیئر آج 26 نومبر 2021 کو فیسٹیول کیا گیا۔ یہ سیریز ایک پراسرار قتل کے گرد گھومتی ہے جس میں سیاسی چالیں، ذاتی ایجنڈے اور ایک وحشیانہ خیال  ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کہانی میں ہر کوئی مشکوک ہے اور سب کے اندر کوئی نہ کوئی راز چھپا ہوا ہے۔ افی میں آنے والے سنیما شائقین کو آج  اس کیس  کو حل کرنے کے سفر پر نکلنے کا موقع ملا جب میلے میں سیریز کی پہلی قسط کی نمائش کی گئی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سیریز کے کرداروں  لگائے جانے والے اس غوطے کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے فلم شائقین کو ان لوگوں سے ملنے کا ایک منفرد موقع بھی دیا گیا جنہوں نے سیریز کو حقیقت کی شکل دی۔ اہم ادکارہ  روینہ ٹنڈن جن کا کردار ایک ساتھی مرد پولیس افسر کے ساتھ مل کر ایک قتل کیس کی تفتیش کر رہا ہے۔ اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر ونے  ویکُل  ہیں۔ رائے کپور فلمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور، فلمساز اور رمیش سپی انٹرٹینمنٹ کے ہدایت کار روہن سپی اور نیٹ فلکس انڈیا  کی کنٹینٹ چیف مونیکا شیرگل نے  افی <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">-52<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> کے ’ان-کنورسیشن سیشن‘ میں ’’دی میکنگ آف آرنیک‘‘ پر اپنے تجربات اور نئی باتیں ساجھا کیں۔ اس سیریز کو رائے کپور فلمز اور رمیش سپی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">افی میں آنے والے ناظرین نے معروف  اداکارہ روینہ ٹنڈن کی باتیں بڑی توجہ سے سنیں۔  انہوں نے بتایا کہ  سیریز میں کستوری ڈوگرا کا کردار ادا کرنے کے لیے انہیں کس چیز سے تحریک ملی۔ کستوری ایک ایماندار پولیس اہلکار ہے اور ساتھ ہی ایک اچھی  ماں اور بیوی بھی  ہے۔ روینہ نے بتایا ’’کستوری ایک خونخوار، آزاد خیال اور زبردست پولیس اہلکار ہے جو اپنی ذاتی زندگی اور پیشے میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کردار کے ذریعے میں اپنے ناظرین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم خواتین کو مختلف محاذوں پر دیکھتے ہیں، خواہ وہ  وردی  والی خواتین  ہوں یا کارپوریٹ سیکٹر کی خواتین ہوں، وہ  اپنے کام اور خاندانی زندگی میں توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مجھے علم ہے ں کہ ہمارے معاشرے میں خواتین اور بھی بلند مرتبہ حاصل کر سکتی ہیں اگر ان کا خاندان ان کے  لئے پروں کی ہوا بن جائے‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور دیگر تخلیقی میڈیا کی وجہ سے اب خواتین پر مرکوز فلموں کو  اہمیت دی جا رہی ہے۔ روینہ نے کہا ’’ہائی وے ہو یا پدماوت، اب خواتین فلموں میں مرکزی کردار ادا  کر رہی ہیں ‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈائریکٹر ونے  ویکُل  نے ان خاص خیالات  پر روشنی ڈالی جن کا ایک کرائم تھرلر کی ہدایت کاری کے دوران  لحاظ رکھا جاتا ہے ، جہاں ناظرین کو اسرار اور سنسنی کے جال  لے لیا جاتا ہے  اور ہدایت کار کو صحیح  مقدار میں معلومات کا انکشاف کرنے کا  نازک توازن  قائم کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے  بتایا  ’’کرائم تھرلر ایک مشکل طرز ہے، لیکن یہ میرا پسندیدہ ہے۔ ایک کرائم تھرلر میں ڈائریکشن شطرنج کے کھیل کی طرح  ہوجا ہے جہاں دونوں کھلاڑی آپ کی اپنی  ہی تخلیق ہوتے  ہیں۔ ایک طرف، آپ کو لوگوں کی توجہ مبذول کرنا ہے اور انہیں آئندہ  ایپی سوڈز  کے لئے دلچسپی پیدا کرنے لائق  کافی  مواد فراہم کرنا ہوتا ہے، دوسری طرف آپ نہیں چاہتے کہ وہ آپ سے آگے نکل جائیں اور کہانی کے اختتام کی توقع کرنا شروع کر دیں‘‘۔  ویکُل  نے اس کہانی کو اسکرین پر زندہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے سیریز کے  پروڈیوسر اور نیٹ فلکس انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">فلم کے پروڈیوسروں میں سے ایک، رائے کپور فلمز کے ایم ڈی سدھارتھ رائے کپور نے افی  کے ناظرین کو بتایا  کہ پہلی بار ہندوستان میں کسی فلم فیسٹیول میں نیٹ فلکس ویب سیریز کا پریمیئر کیا جا رہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ناظرین یہ جاننے کے لیے متجسس تھے کہ وہ سیریز سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔ کپور بھی ان کی  امیدیں بڑھانے سے خوف زدہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کہانی اتنی زبردست اور منفرد تھی کہ میں نے اس ویب سیریز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسے بہت ہی آرگینک اور مستند طریقے سے بنایا گیا ہے۔ ناظرین اس سے  بہت لطف اندوز  ہوں گے‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سیریز کے ایک اور پروڈیوسر رمیش سپی انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر روہن سپی نے کہا کہ اس کا  نام  پہ اس پراسرار دائرے کو ظاہر کرتا ہے جسے میکرز ظاہر کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا ’’آرنیک کا مطلب جنگلی، یہ تجسس کو جنم دیتا ہے۔ مجھے اس پروجیکٹ کے دوران پوری ٹیم کا شاندار تعاون حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نیٹ فلکس انڈیا کنٹینٹ چیف مونیکا شیرگلنے کہا کہ ارنیک ایک سچی کرائم سیریز ہے، جسے خاص طور پر اسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کرائم تھرلر نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مواد  میں سے ایک ہے۔ لیکن بھارت میں اب تک سیریز کے فارمیٹ میں کرائم سیریز نہیں بن سکی ہے۔ اس لحاظ سے، ارنیک <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نیٹ فلکس  کے اسٹائل والی ایک مستند کرائم سیریز ہے۔ یہ سلسلہ ہمالیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والے سادہ اور جڑوں  سے جڑے ہوئے کرداروں کے بارے میں ہے۔ ہم ان کی جدوجہد کو محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر اس کہانی کی صداقت اور کرداروں کی طاقت ہے جس نے ہمیں اپنی طرف متوجہ کیا‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">شیرگل نے فلموں میں خواتین کی قیادت کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ برسوں کے دوران فلموں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اتنی تیزی سے نہیں۔ نیٹ فلکس کی خواتین کے زیرقیادت پروجیکٹوں کے لیے گہری وابستگی ہے۔ یہاں تک کہ نیٹ فلکس کی 50 فیصد افسر بھی خواتین ہیں، ہم صنفی دقیانوسی تصورات کو توڑنا چاہتے ہیں‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دس دسمبر 2021 سے ارنیک <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نیت  فلکس پر اسٹریم ہونے لگے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">افی نے ٹیکنالوجی، سماج، ثقافت اور صدیوں پرانے اور نئے دور کے مواقع اور چیلنجوں کی بدلتی ہوئی نوعیت کے ساتھ اپنی ترقی پسند ترقی اور موافقت کو برقرار رکھا ہے۔ وہ مواقع اور چیلنج جو 21ویں صدی کے ڈیجیٹل اور کنکٹیڈ دور میں نوع  انسانی کے سامنے کھڑے ہیں۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ تمام بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیسے سونی، امیزون، نیٹ فلکس وغیرہ خصوصی ماسٹرکلاس، کنٹنٹ لانچ اور  پریویوز ، کیوریٹڈ فلم پیکج کی اسکریننگ، اور دیگر مختلف آن گراؤنڈ اور ورچوئل پروگراموں کے ذریعے اس فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی شرکت مستقبل میں ایک باقاعدہ چیز بن جائے گی، جیسا کہ مرکزی اطلاعات و نشریات سکریٹری نے 20 نومبر 2021 کو  فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں کہا تھا۔ یہ میلہ 28 نومبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago