Categories: تفریح

سدھارتھ ملہوترا نے فلم ’یودھا‘ کی شوٹنگ شروع کی، فلم یودھا کی کہانی آخر ہے کیا؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرن جوہر کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم یودھا کا اعلان حال ہی میں کیا گیا۔ اس فلم کے ذریعے سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر دھرما پروڈکشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یودھا ایک ایکشن فلم ہوگی اور اس فلم کی شوٹنگ آج سے شروع ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع اداکار نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کے مہورتا شاٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے پہلی تصویر مہورت پوجا کے دوران کی ہے، جس میں فلم کا کلپ بورڈ اور   مورتی دکھائی گئی ہے۔ دوسری تصویر میں اداکار سدھارتھ ایک مختصر فلم کے لیے تیار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سدھارتھ نے کیپشن میں لکھا – 'یودھا شوٹنگ شروع!'</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حال ہی میں اس فلم کے اعلان کے ساتھ ہی فلم سازوں کی جانب سے فلم کا موشن پوسٹر بھی  ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ایک طیارہ ہوا میں نیچے گرتا ہوا نظر آرہا ہے، جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کو جہاز کے اندر اندھیرے میں ہتھیار پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ اس فلم میں سدھارتھ زبردست ایکشن اور اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔ حالانکہ اس فلم میں سدھارتھ کے مقابل کس خاتون کو لیا گیاہے۔سسپنس ابھی باقی ہے کہ  اس میں کس اداکارہ کے نام پر مہر لگے گی؟ سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم یودھا کی ہدایت   ساگر امبرے اور پشکر اوجھا کررہے ہیں۔ یودھا اگلے سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago