Categories: تفریح

کمل ہاسن کی یہ فلم ہندی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی مچائے گی دھوم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ساؤتھ کی فلموں کے ساتھ ہندی فلموں میں بھی دھوم مچانے والے اداکار کمل ہاسن کی فلم 'وکرم' اب ہندی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی ریلیز ہوگی۔ فلم میں کمل ہاسن کے ساتھ وجے سیتھوپتی اور فہد فیصل بھی کام کریں گے۔ یہ ایک زبردست سسپنس تھرلر فلم ہوگی اور اس میں کمل ہاسن ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم میں وجے سیتھوپتی اور فہد فیصل کے کردار کی بات کریں تو یہ دونوں گینگسٹر اور گواہ کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔ فلم بنانے والوں نے فلم کو ساؤتھ کے ساتھ ہندی زبان میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
'وکرم' کے ہندی ورڑن کی تقسیم پین اسٹوڈیو کے ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ پین مرودھر کو دی گئی ہے۔ گنگو بائی کاٹھیاواڑی اور آر آر آر جیسی فلموں کی ریلیز سے وابستہ ہونے کے بعد ڈاکٹر جینتی لال گڈا کی پین مرودھر نے کمل ہاسن کی فلم کو ہندی بولنے والی ریاستوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پروڈکشن نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا۔ یہ فلم 3 جون 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار لوکیش کنگراج ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اہم بات یہ ہے کہ فلم کا ٹائٹل 1986 میں ریلیز ہونے والی اسی نام کی کمل ہاسن کی فلم سے متاثر ہے۔ 'وکرم' ایک جاسوسی ایکشن تھرلر تھی جس میں وکرم کو ایک خفیہ ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا اور اس میں ستیہ راج، امجد خان، ڈمپل کپاڈیہ نے اداکاری کی تھی۔، لیزی نے ایک اہم کردار ادا کیاتھا۔ تاہم اب کمل ہاسن کی یہ فلم ان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم سے بالکل مختلف ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago