تفریح

کشمیری موسیقاروں کے  گروپ کی طنزیہ قوالی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی

 سرینگر۔ 13؍ جنوری

سرینگر ضلع سے تعلق رکھنے والے کشمیری موسیقاروں کے ایک گروپ نے حال ہی میں ایک طنزیہ قوالی انٹرنیٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ در اصل اس ویڈیو میں ان موسیقاروں نے کشمیر میں بجلی کی ابتر صورت حال کو اجاگر کرنے کے لیے ایک گانا قوالی کی صورت میں گایا جس نے سب کے دلوں کو چھو لیا۔

 اب ہر گزرتے وقت کے ساتھ یہ انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے۔ کشمیر کے معروف شاعر پیر ظہور کے لکھے اس گانے کو نوجوان گلوکار ، موسیقار ناصر احمد نے اپنے ساتھیوں انس ابن طارق اور احمد صابر کے ہمراہ آواز دی۔ میوزک پروڈکشن راسخ امتیاز کی تھی جبکہ ویڈیو اور سیٹ اپ ایم جے ناصر کا تھا۔

یہ قوالی عوامی حلقوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے کیوں کہ اس میں بجلی کی ابتر صورتحال کو طنزیہ لہجے میں پیش کیا گیا ہے۔ قوالی میں بجلی کی بحرانی صورتحال کا زمہ دار عوام اور حکام دونوں کو ٹھرایا گیا ہے۔  کئی مصرے کافی دلچسپ اور دل کو چھو لینے والے ہیں جبکہ موسیقاروں کے اس گروپ نے اسے ایسے انداز میں فلمایا ہے کہ یہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔

 ملاپ نیوز نیٹورک کے ساتھ بات کرتے ہوئے ناصر احمد نے کہا اس قوالی میں انہوں نے عوام اور حکام دونوں کی کوتاہیوں کو طنزیہ طور پر اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ان میں آگہی اسکے۔ انکا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں بجلی کی صورتحال کسی سی بھی چھپی نہیں ہے اب چونکہ یہ خود انکا بھی مسلہ ہے تو انہوں نے ایک منفرد طریقہ سے اسے اجاگر کرنے کا سوچا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago