Categories: تفریح

فلمی اداکار اکشے کمار کی والدہ کا انتقال

ممبئی، 08 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

فلمی اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونابھاٹیا (77) کا بدھ کی صبح ممبئی کے ہیرانندانی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔اکشے کمار نے خود ٹوئٹر پر یہ معلومات دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ بہت دکھی ہیں۔ ان کی ماں ان کے باپ کے پاس دوسری دنیا میں چلی گئی۔ لوگ مسلسل میری ماں اور خاندان کے لیے بگوان سے دعا کررہے ہیں، وہ تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں۔

معلومات کے مطابق، اکشے کی ماں ارونا بھاٹیا کی صحت بگڑنے کے بعد انہیں ہیرانندنی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جیسے ہی انہیں اپنی والدہ کی بیماری کی خبر ملی اکشے کمار لندن سے شوٹنگ چھوڑ کر پیر کو ممبئی آئے۔

واضح ہوکہ  بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ آج ( 8 ستمبر) کی صبح انہوں نے آخری سانس لی ۔ اکشے کمار نے اس افسوسناک خبر کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعہ سے فینس کو دی ہے ۔ کچھ دنوں پہلے ہی ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ اداکار حال ہی میں انہیں دیکھنے کے لیے ہندوستان واپس آئے تھے ۔

بیمار والدہ ارونا بھاٹیہ کے لیے ایک دن پہلے فینس سے دعا کی درخواست کرنے والے بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے غمزدہ دل سے سوشل میڈیا پر فینس کو ان کے انتقال کی جانکاری دی ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا : وہ میزی زندگی میں سب سے اہم تھیں ، آج میں ناقابل برداشت درد میں ہوں ۔۔۔ میری ماں ارونا بھاٹیہ اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں اور دوسری دنیا میں والد کے پاس چلی گئی ہیں ، ہمیں آپ سبھی کی دعاووں کی ضرورت ہے ، کیونکہ ابھی ہمارا کنبہ اس مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago