Categories: تفریح

اداکار سوشانت راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے پر روک کی عرضی مسترد

نئی دہلی ، 10 جون (انڈیا نیرٹیو)

دہلی ہائی کورٹ نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم یا دستاویزی فلم بنانے پر روک کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس سنجیو نارولا نے اس سلسلے میں سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کرشنا کشور سنگھ کی درخواست خارج کردی۔ 2 جون کو عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سماعت کے دوران فلم ششانک کے پروڈیوسر کی جانب پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ اے پی سنگھ نے کہا تھا کہ فلم کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گذشتہ 22 اپریل کو فلم ’ششانک‘ کے پروڈیوسر نے عدالت میں اپنا جواب داخل کیا تھا۔ششانک فلم کے پروڈیوسر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایسی فلمیں بننی چاہئیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ دہلی ہائی کورٹ کے پاس اس درخواست کو سننے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

اے پی سنگھ نے کہا تھا کہ فلم کا نام اور کرداروں کے نام سوشانت سنگھ راجپوت اور اس کے کنبہ کے افراد سے مماثلت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ دہلی ہائی کورٹ کے پاس اس معاملے کو سننے کا دائرہ اختیار نہیں ہے کیونکہ ممبئی میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تمام مقدمات چل رہے ہیں۔

20اپریل کو ، ہائی کورٹ نے ، سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ، فلمساز سرلا اے سراوگی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سماعت کے دوران وکیل وکاس سنگھ نے درخواست گزار کی جانب سے پیشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم ، بائیوپک یا دستاویزی فلم بنا رہے ہیں۔ فلمی بایوپکس یا دستاویزی فلمیں بنانے والے لوگ سوشانت سنگھ راجپوت کے کنبے کی امیج کو دھیان میں رکھے بغیر اپنا نام کماناچاہتے ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت پر مبنی فلم "نیائے: دی جسٹس" کی ریلیز پر روک لگانے کی مانگ کے سلسلے میں دائر عرضی کو آج خارج کردیا دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو نرولا نے سوشانت سنگھ راجپوت کے والدکرشن کشور سنگھ کی عرضی خارج کی حالانکہ عدالت نے فلم پرڈیوسرز کو رائلٹی ، لائسنسنگ ، پرو لائسنسنگ اور فلم سے ہونے والے منافع کی تمام تفصیلات جوائنٹ رجسٹرار کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلم میں اپنے بیٹے کا استعمال ہونے سے سشانت سنگھ کے والد کو اعتراض تھا ۔انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ لوگ ان کے بیٹے کی موت کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ عرضی میں یہ بھی دلیل دی گئی کہ فلم ساز صورتحال کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس طرح کی فلم ، ویب سیریز، کتاب، انٹرویو اور دیگر مواد کی پبلی کیشن سے ان کے بیٹے کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

درخواست گزار نے ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ذہنی طور پر پریشان کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے بطور معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ اپریل میں مختلف فلم سازوں سے متعلقہ عرضی پر اپنا موقف رکھنے کے لیے کہا تھا۔سوشانت راجپوت کی زندگی پر مبنی دیگر آنے والی فلموں میں 'سوسائیڈ یا مرڈر : اے اسٹار واز لاسٹ ' ، 'ششانک' اور ایک نامعلوم پروجیکٹ شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago