Categories: تفریح

بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>یوم پیدائش  پر خصوصی 25 ستمبر</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ 25 ستمبر 1977 کو لدھیانہ کے ایک ہندو پنجابی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ دیویا جو کہ ڈاکٹر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، بچپن میں اپنے والد کا  سایہ کھو دی تھیں، جس کے بعد ان کی پرورش ان کی والدہ نے اکیلے کی۔ دیویہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سیکریڈ ہارٹ کانونٹ اسکول سے کی۔ اس کے بعد دیویہ نے کیمبرج اسکول، لدھیانہ سے اپنی مزید تعلیم مکمل کی۔ دیویہ کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ دیویہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی ٹیلی ویژن اشتہارات میں ماڈلنگ سے کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے بعد وہ ممبئی آگئیں۔ دیویہ نے  بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز1994 میں فلم عشق میں جینا عشق میں مرنا سے    کیا۔ وہ اس فلم میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئیں۔ اس کے باوجود، دیویہ اپنی اداکاری کی وجہ سے بہت سے فلم بینوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیاب ہوئیں۔ دیویہ 1995 کی فلم 'ویرگتی' میں مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی تاہم دیویہکی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ اس فلم کے فلاپ ہونے کے بعد دیویہ نے بطور معاون اداکارہ فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ اس کے بعد، دیویہنے کئی فلموں میں بھرپور اداکاری کی، جن میں ارادہ، بلیک میل، بدلاپور، بھاگ ملکھا بھاگ، اسپیشل 26، ہیروئن، دہلی 6، امراؤ جان، ویر زارا، ویلکم ٹو سجن پور وغیرہ شامل ہیں سال 2018 میں آئی فلم ارادہ کے لئے دیویہ کو بہترین اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ   بھی ملا۔ اس کے علاوہ، دیویہ ٹیلی ویژن سیریل 'ساودھان انڈیا' میں بھی  نظر آئیں جو حقیقی واقعات پر مبنی ہیں۔ دیویہنے 'میں اور ماں ' کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ کام  کی بات کریں تو، دیویہ جلد ہی کنگنا رناوت اور ارجن رامپال کے ساتھ فلم 'دھاکڑ' میں نظر آئیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago