Categories: تفریح

اداکارہ کنگنا راناوت کورونا وائرس سے متاثر

اداکارہ کنگنا راناوت کورونا وائرس سے متاثر

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میں ہفتے کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔کنگنا نے انسٹاگرام پر اپنے پیج میں یہ انکشاف کیا ہے۔

کنگنا نے لکھا ’’ میں گزشتہ کچھ دنوں سے کافی تھکان اور کمزوری محسوس کررہی تھی ۔ میری آنکھوں میں ہلکی جلن بھی ہو رہی تھی ۔ ہماچل جانے سے قبل میں نے کل  کورونا جانچ کرائی۔ آج موصولہ رپورٹ میں میرے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ میں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے‘‘ ۔

انہوں نے مزید لکھا ’’ اب مجھے پتہ چل گیا ہے اور میں اسے ختم کردوں گی ۔ آپ لوگ اسے اپنے آپ پرمسلط نہ ہونے دیں ۔ آپ اس سے ڈریں گے تو یہ آپ کو ڈرائے گا ،۔ چلو اس کورونا وائرس کو ہراتے ہیں ۔ یہ کچھ اور نہیں ایک فلو ہے، جو خوب طاقت ملنے پر لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ ہرہر مہا دیو‘‘۔

واضح ہوکہ کنگا اپنے متنازع بیان سے ہمیشہ سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔کنگنا کو کورونا وبا کو ایک عینک سے دیکھنے کی عادت ہے، پر اب خود اس وبا کی لیپٹ میں ہے، جلد ہی ایک بہت ہی متنازع اور لایعنی باتوں پر ٹوئیٹر نے کنگنا کے اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔ لیکن اس دنیا میں ایک انسان ہونا سب سے اہم ہے جو شاید اس وبا میں بھی کچھ لوگ  بننے کو راضی نہیں ہے اور ایک کمیونٹی کو ٹارگیٹ کرنا گویا کنگنا کا اب محبوب مشغلہ بن گیا ہے۔ امید ہے کہ گنگنا جلد اس وبا سے ٹھیک ہو کر اپنے محبوب کام میں پھر سے مشغول ہوجائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، روزانہ چار لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ تفریحی صنعت میں کنگنا رناوت سے پہلے اکشے کمار ، عامر خان ، گووندا ، بھومی پیڈنیکر ، ارجن رامپال ، ملند سومن ، آشیش ودیارتی ، ستیش کوشک وغیرہ جیسی مشہور شخصیات بھی اس کی گرفت میں آچکی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago