Categories: تفریح

خوب صورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری

سالگرہ کے موقع پر خاص پیش کش

ممبئی،13 ستمبر

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں- مہیما نے بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب سرخیاں بٹوریں اور ناظرین کے دلوں میں اپنی شناخت بنائی-

مہیما چودھری کی پیدائش 13 ستمبر 1973 کو دارجلنگ میں ہوئی- ان کا حقیقی نام ریتو چودھری ہے- انہوں نے دسویں کلاس تک ڈاؤن ہل کرسنگ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سے تعلیم حاصل کی۔

سال 1990 میں انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا شروع کیا اور اس دوران کئی اشتہارات میں نظر آئیں، جن میں سب سے مشہور اشتہار پیپسی کا ہے جس میں وہ عامر خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ تھیں۔

مہیما چودھری نے میوزک چینلز میں وی جے کے طور پر بھی کام کیا، جہاں انہیں سبھاش گھئی نے نوٹس کیا اور انھیں 1997 میں ریلیز اپنی فلم پردیس میں بریک دیا اس طرح مہیما چودھری نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

اس فلم کی ہدایت سبھاش گھئی نے کی تھی۔اور اس میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے۔فلم پردیس باکس آفس پر کامیاب رہی اور مہیما نے بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا-

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago