تفریح

اداکارہ ریکھا نے 10 سال تک فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی

ریکھا پہلی بار ووگ عربیہ کے سرورق پر نظر آئیں

اداکارہ ریکھا کو بالی ووڈ میں سدا بہار اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو محظوظ کر تی آ رہی ہیں۔ ریکھا نے ایک بار پھر اپنا جادو دکھایا ہے۔ ریکھا کا فوٹو شوٹ ووگ عربیہ کے کور پیج پر شائع ہوا  ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کور پیج پر ایک تصویر میں ریکھا  سندور بھی پہنے نظر آرہی ہیں۔ وہ پچھلے دس سالوں سے بڑے پردے سے دور تھیں۔ ان دس سالوں میں وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئیں۔ اب انہوں  نے اس کی وجہ بتائی ہے۔

انہوں  نے کہا، ’’میں بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، کیونکہ مجھے جو پسند ہ ، اس کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔ اس کے علاوہ، مجھے بعض پروجیکٹس کو نہ کہنے کا بھی حق ہے جن کے لیے مجھ سے پوچھا جاتا ہے اور اس لیے میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ میں فلموں میں اداکاری کروں یا نہ کروں، میری فلمی شخصیت مجھے کبھی نہیں چھوڑتی۔ صحیح وقت آنے پر مجھے صحیح پروجیکٹ ملے گا۔ میں یہ انتخاب کرتی ہوں کہ میں کہاں رہنا چاہتی ہوں اور کہاں نہیں‘‘۔

ریکھا کو آخری بار 2014 کی فلم ‘سپر نانی’ میں مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا، لیکن اس کے بعد انہوں نے کوئی فلم سائن نہیں کی۔ ریکھا کئی تقریبات میں حصہ لیتی نظر آتی ہیں، لیکن وہ بڑے پردے سے دور تھیں۔

‘ووگ عربیہ’ کے کور پیج پر پہلی بار نظر آنے والی ریکھا نے اپنے ڈیبیو سے ہی مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ اس دوران ریکھا نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائنر ساڑھی پہنی۔ میگزین نے اپنے پیج پر اس کور شوٹ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ریکھا نے فوٹو شوٹ کے دوران پرل گرے سلک ساڑی پہنی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے ہیروں کا ہار اور کانوں میں ڈائمنڈ ٹاپس اور انگوٹھیاں بھی پہن رکھی ہیں۔ انہوں  نے اپنے لک کو روایتی انداز دیتے ہوئے سندور بھی لگایا ہے۔

اس دوران ریکھا جلد ہی ایک سیریز کے ذریعے ناظرین کے سامنے آئیں گی۔ اس سیریل کا نام ‘گم ہے کسی کے پیار میں’ ہے۔ ایسے میں ان کے مداح انہیں چھوٹی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago