تفریح

جیسلمیر کے بعد اب ناگور میں ایک اور شاہی شادی کس کی؟

جے پور، 8 فروری (انڈیا نیریٹو)

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی شینیل ایرانی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ شینیل ایرانی کی شادی کے پروگرام راجستھان کے کھیونسر قلعہ (ناگور) میں ہوں گے۔ شینیل کی شادی ارجن بھلا سے ہونے جا رہی ہے۔ ان کی شادی کے لیے 7 سے 9 فروری تک تین دن کے لیے قلعہ بک کیا گیا ہے۔ کھیونسرفورٹ میں کئی بڑی شادیاں ہو چکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ دو روز میں کئی نامور شخصیات ریزورٹ اور قلعہ پہنچ جائیں گی۔

اسمرتی ایرانی کو شادی کی تیاریوں کی وجہ سے منگل کو پہنچنا تھا لیکن بعد میں ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ وہ بدھ کو یہاں پہنچیں گی۔ مہندی اور ہلدی کی تقریب بدھ کو ہی ہوگی۔ رات کو میوزیکل نائٹ کا پروگرام ہوگا۔ 9 فروری بروز جمعرات کو رسم و رواج کے ساتھ شادی ہوگی۔ جبکہ ان کے شوہر زوبین ایرانی منگل کو پہنچ گئے ہیں۔ تقریب میں چار درجن کے قریب خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

اس شاہی شادی کے لیے کھیونسر فورٹ اور اکالا واقع ڈیزرٹ ریزورٹ کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ سابق وزیر گجیندر سنگھ کھیونسر خود پورے پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ قلعہ سابق کابینہ وزیر گجیندر سنگھ کھیونسر کا ہے۔ ایرانی اور کھیونسرخاندان کے قریبی تعلقات ہیں۔ ارجن بھلا ایک تارکین وطن ہندوستانی (این آر آئی )ہیں۔ وہ کناڈا میں رہتے ہیں۔ بھلا ایک قانونی ماہر ہیں اورکناڈا میں کئی معروف کمپنیوں میں قانونی مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں، جبکہ شینیل ایک وکیل ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اسمرتی ایرانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے بیٹی شنیل اور ہونے والے داماد ارجن بھلا کی تصاویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ’ارجن بھلا اب ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ ہمارے خاندان میں خوش آمدید‘۔

مذاق کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے مزید لکھا،’آپ کو ایک سسرکے طور پر ایک پاگل آدمی سے نمٹنا ہوگا اور اس سے بھی برا… ایک ساس کے لئے میں آپ کو مل رہی ہوں۔ (آپ کوباضابطہ طور پر متنبہ کیا گیا ہے)۔بھگوان بھلا کریں‘۔ شینیل ایرانی ایک ایڈوکیٹ ہیں اور انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔  اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئے اور جارج ٹاون یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ شینیل ایرانی زوبین اور ان کی پہلی بیوی مونا ایرانی کی بیٹی ہیں۔ وہیں اسمرتی اور زوبین ایرانی کے دو بچے ہیں – بیٹا زوہر اور بیٹی جوئش۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago