Categories: تفریح

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی فلم ’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ دراصل اس وقت سوشل میڈیا پر اکشے کمار کے کچھ پرانے انٹرویوز میں دیے گئے ان کے بیانات وائرل ہو رہے ہیں۔ ان بیانات میں اکشے کمار نے ہندوتوا پر بات کی ہے۔ مندر کا مطلب بتاتے ہوئے اکشے کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”مجھے کسی نے سمجھایا تھا کہ اس کا مطلب ہے، من اندر یعنی من کے اندر۔ بھگوان ہمارے اندر ہے۔ ہمیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں، ہمیں یہ پوچھنے کی ضرورت نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ ساتھ ہی اکشے کمار نے اپنے ایک بیان میں شیولنگ کو دودھ چڑھانے کی روایت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ کہتے ہیں شیولنگ پر دودھ چڑھا کر ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے، سارا دودھ بہہ جانے سے ضائع ہو جاتا ہے۔ اگر ہم یہ دودھ کسی غریب کو دے دیں تو اس کا صحیح استعمال ہو گا۔ یہی ضروری ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اکشے کمار کے ایسے کئی بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ اکشے کمار کے ان بیانات کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا غصہ پھوٹ پڑا ہے اور وہ اکشے کمار کو منافق قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ برائے مہربانی فلم دیکھ کر پیسہ ضائع نہ کریں بلکہ غریبوں کو عطیہ کریں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس طرح کے کئی ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور اکشے کمار کی آنے والی فلم’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ بھائی بہن کے رشتے پر مبنی فلم رکشا بندھن میں اکشے اور بھومی کے علاوہ سہجمیت کور، دیپیکا کھنہ، سعدیہ خطیب اور اسمرتی شری کانت بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ چاروں فلم میں اکشے کی بہن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہوگی۔ اکشے کمار نے فلم ’رکشا بندھن‘اپنی بہن الکا ہیرانندنی کو وقف کر دی ہے۔ فلم کو اکشے کمار کی بہن الکا ہیرانندانی فلمساز آنند ایل رائے کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہی ہیں۔ فلم کو ہمانشو شرما نے لکھا ہے۔ ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago