تفریح

اجے دیوگن نے ٹیم انڈیا کا حوصلہ بڑھایا ،جانیئے کیا کہا؟

ہندوستانی ٹیم کو ٹی۔20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل تک رسائی کی جنگ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے ملک بھر کے کرکٹ شائقین میں مایوسی چھاگئی ۔وہیں ٹیم انڈیا بھی اس شکست کے بعد کافی مایوس ہے۔ ایسے میں فلم اداکار اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے ٹیم انڈیا کا مورال بڑھایا ہے۔

اپنی پوسٹ میں، اجے دیوگن نے لکھا -’آپ کو پوری قوم کےجیتنے کے خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ جی جان لگاتے ہوئے دیکھ کر آپ کو چیئر کرنے کا تجربہ ہمیشہ شاندار رہا ہے۔ اگرچہ آپ کے فائنل کا سفر تھوڑا مختصر تھا۔ اس کے باوجود ہم نے اس کا ہر لمحہ لطف اٹھایا۔ میں آپ پر پورے ملک کی نگاہیںجمائے ہونے سے پڑنے والے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ جیت یا ہار کسی بھی کھیل کا حصہ ہے۔ دونوں ہی نتائج ناقابل تصور ہوتے ہیں لیکن ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہر اونچائی اور گراوٹ میں، ہر مشکل گھڑی میں ہم دنیا کی بہترین ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اوپر دیکھو دوستو۔ ہم مضبوطی کے ساتھ پھر سے واپسی کریں گے ۔ آپ کا مداح، اجے دیوگن‘۔

اجے دیوگن کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دریشیم 2‘ کو لے کر بحث میں ہیں۔ فلم رواں ماہ 18 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago