تفریح

اکشے کمار نے نورا کے ساتھ گانے ‘کڑیے نی تیری’ پر کی ڈانس،ویڈیو وائرل

اکشے کمار اور نورا فتیحی نے اپنی آنے والی فلم ‘سیلفی’ کے گانے ‘کڑیے نی تیری’ پر ایک مختصر ڈانس ویڈیو ریکارڈ کیا۔ جمعہ کو انہوں نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ جس میں اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ‘سیلفی’ کے گانے پر نورا فتیحی کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی نورا کافی ہاٹ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ ان کا انداز مداحوں کو بے حد پسند ہے۔ گانے میں، اکشے کمار سیاہ سوٹ شرٹ، میچنگ پینٹ اور ٹوپی میں ملبوس ہیں، نورا سبز رنگ کے اسٹائلش لباس میں ملبوس ہیں۔

اپنی شاندار کیمسٹری سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ بہت سے لوگوں نے مذاق میں اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو بھی تبصروں میں ٹیگ کیا۔ اکشے کمار کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس گانے کو 1 گھنٹے میں 8.5 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ ساتھ ہی اس گانے پر 6000 سے زیادہ کمنٹس آ چکے ہیں۔

‘سیلفی’ ملیالم فلم ‘ڈرائیونگ لائسنس’ کا ہندی ریمیک ہے۔ گڈ نیوز فیم راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیلفی میں اکشے، عمران ہاشمی، نصرت بھڑوچا اور ڈیانا پینٹی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم 24 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago