Categories: تفریح

عالیہ بھٹ نے ‘راکی اور رانی کی محبت کی کہانی’ کی شوٹنگ مکمل کرلی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ ان دنوں عالیہ بھٹ جو اپنے حمل کو لے کر بحث میں ہیں، اب اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہیں۔ کرن جوہر نے شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں عالیہ چنا میریا پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں کرن یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، "تمہارے لئے یہ شوٹنگ کاریپ ہوچکاہے، اورالوداع کہنے کیلئے اس سے بہتر اور کون سا گانا ہوگا۔" ویڈیو میں رنویر سنگھ عالیہ کے لیے تالیاں بجاتے نظر آ رہے ہیں۔ عالیہ نے سفید کرتہ پائجامہ پہنا ہوا ہے، جب کہ رنویر پھولوں والی سرخ قمیض کے ساتھ ڈینمس میں نظر آ رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے علاوہ تجربہ کار اداکار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم ایک محبت کی کہانی پر مبنی ہوگی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب رنویر اور عالیہ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں فلم گلی بوائے میں اسکرین شیئر کرتے نظر آئے تھے۔کرن جوہر بطور ہدایت کار اس فلم سے پانچ سال بعد واپسی کر رہے ہیں۔ فلم کو اپوروا مہتا اور کرن جوہر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 10 فروری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ ناظرین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago