Categories: تفریح

عالیہ بھٹ نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی، جلد ماں بننے والی ہیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد والدین بننے والے ہیں۔ اس بارے میں عالیہ بھٹ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔ اس تصویر میں عالیہ رنبیر کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ دونوں اسکرین کی طرف دیکھ رہے ہیں، جہاں دل بنا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے ساتھ ہی عالیہ نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے، جس میں ایک شیر اور شیرنی اپنے بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، ”ہمارا بچہ… جلد آرہا ہے۔“</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عالیہ کی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداح اور مشہور شخصیات رنبیر-عالیہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ دونوں کی شادی کافی چرچہ میں رہی تھی۔ وہیں جلد ہی یہ دونوں اب اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago