تفریح

انوپم کھیر نے رانی مکھرجی،امیتابھ بچن اورشاہ رخ خان کے ساتھ دیوالی منائی

سوشل میڈیا پر اس وقتمشہور شخصیات کی دیوالی منانے کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں۔ وہیں معروف اداکار انوپم کھیر نے بھی اس سال دیوالی کی تقریبات کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔انوپم کھیر نے اس سال بچن خاندان، شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کے ساتھ  دیوالی منائی۔

انوپم کھیر نے رانی مکھرجی کے ساتھ دیوالی کی تقریبات کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا،’ڈیئر رانی اور آدی، آپ کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ! آپ کے اور ہمارے دوستوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا! مجھے آپ کا گھر پسند آیا رانی۔ یہ خوبصورت ہے! ہمیشہ  لو اینڈ  پریئرس!۔

وہیں امیتابھ بچن کے ساتھ دیوالی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، انوپم کھیر نے لکھا’آپ کے ساتھ دیوالی کا شاندار تجربہ کرنے کے لیے شکریہ امت جی، جیا جی، ابھیشیک اور ایشوریہ۔ آپ سب کے ساتھ تہوار کا وقت گزارنا بہت اچھا لگا! محبت اور دعائیں ہمیشہ۔ دیوالی کا جشن مبارک ہو!‘۔

وہیں شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انوپم نے  ’فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو یادکیا۔ انوپم کھیر لکھتے ہیں -’دیوالی بونس! کافی عرصے بعد میں اپنے بہترین دوست شاہ رخ سے ملاقات ہوئی۔

یہ تمام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شائقین ان تصاویر کو بہت پسند کر رہے ہیں اور شدید ردعمل بھی دے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago