Categories: تفریح

بگ باس۔15 میں انٹری کی خبروں پر انوشا ڈانڈیکر نے خاموشی توڑ ی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کلرس ٹی وی کا مشہور رئیلٹی شو بگ باس۔15 ان دنوں کافی چرچہ میں ہے۔ اس شو کو ناظرین میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ شو کو شروع ہوئے دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اب شو کے کنٹسٹینٹ کرن کندرا کو اس شو کا ماسٹر مائنڈ مانا جا رہا ہے۔  دریں اثنا، شو میں گلوکارہ،اداکارہ اور کرن کندرا کی سابقہ گرل فرینڈ کے بارے میں خبریں آرہی تھی کہ بگ باس کے پروڈیوسرس نے شو کے لیے انوشا ڈانڈیکر سے رابطہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انوشا ڈانڈیکر نے اس خبر کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑی ہے اور اسے افواہ قرار دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انوشا ڈانڈیکر نے اپنی انسٹا اسٹوری  پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے – ’تو یہ میری زندگی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔ اوربھگوان کے لیے اپنے آرٹیکلس میں کچھ صفحات کا اضافہ کرنے کے لئے اس طرح کی بکواس باتیں پھیلانا بند کریں کہ میں بگ باس کے گھر جا رہی ہوں۔ ایکڈرامے میں مزید اضافہ کرنے کے لئے جس میں میں بالکل شریک نہیں ہوں۔ میں نے آپ کو اپنا سچ بتادیا ہے۔ اب کوئی بھی تصویر اور کوئی کوٹ جو میں پوسٹ کرتہ ہوں وہ میرے ماضی کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ میری ترقی کے بارے میں ہے۔ یہ میرے بارے میں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 براہ کرم ایک سیلف میڈوومن کی حیثیت سے میری کامیابیوں کو کم کرکے اندازہ لگانا  بند کریں۔ میں اپنی زندگی کی بگ باس ہوں۔ مجھے کسی شو میں جاکر اس بات کا  ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے وہ لوگ آرام سے سو جائیں جو اس کے بارے میں بہت پرجوشہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جو مجھے جینے دیتے ہیں  اور خوشیاں بانٹتے رہتے ہیں‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انوشا کی اس پوسٹ نے بگ باس۔15 میں انٹری کی تمام خبروں کو مکمل طور پر مستردکردیا ہے۔ دوسری طرف اگر ہم شو کی بات کریں تو ان دنوں کرن کندرا کی ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش کے ساتھ شو میں قربت بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago