تفریح

فوٹو کے لئے پاپرازی نے روکا تو کھل کر بولیں انوشکا شرما،ویڈیو وائرل

اداکارہ انوشکا شرما نے بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ اداکارہ نے 2021 میں بیٹی وامیکا کو جنم دیا۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما اور ان کے شوہر وراٹ کوہلی نے پاپرازی سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کی تصاویر نہ لیں۔

انوشکا وامیکا کو ہمیشہ پاپرازی سے دور رکھتی ہیں۔ اس وقت ان کی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

انوشکا شرما آئی پی ایل میچ کے بعد اپنے شوہر وراٹ کے ساتھ ممبئی پہنچیں۔ اس بار کئی پاپرازیوں نے تصاویر کی درخواست کر کے انوشکا کو روکنے کی کوشش کی۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جب پاپرازیوں نے انہیں روکا تو انوشکا نے کچھ تصویریں کھنچوائیں لیکن پھر بہت تحمل سے یہ کہہ کر تصویر کھینچوانے سے انکار کر دیا کہ بچہ ساتھ میں ہے، بعد میں اور ویڈیو میں گاڑی میں بیٹھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

اس سے قبل ایک میچ کے دوران وامیکا کی کئی تصاویر لی گئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد انوشکا نے انسٹاگرام پر ایک پیغام لکھ کر اپنے غصے کا اظہار کیاتھا اور ہر کسی سے ذاتی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل  کی تھی۔ اس دوران انوشکا کی حالیہ وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا،مجھے ان کی شخصیت پسند ہے؛نہیں مطلب نہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نے تبصرہ کیا کہ بالی ووڈ میں انوشکا واحد ہیں جو ہمیشہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں اور اس کا خیال رکھتی ہیں۔

وامیکا کی پیدائش کے بعد اداکارہ انوشکا شرما کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے دور تھیں لیکن اب وہ جلد ہی ’چکدا ایکسپریس‘ سے واپسی کریں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago