تفریح

ڈائریکشن کے ذریعہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں آرین خان

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے لاڈلے بیٹے آرین خان ان دنوں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم وہ اپنے کیریئر کا آغاز اداکاری سے نہیں بلکہ ہدایت کاری سے کرنے جا رہے ہیں۔ آرین خان نے جیسے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پہلے پروجیکٹ کا اعلان کیا، ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباددینا شروع کر دیا۔

آرین خان نے اپنا پہلا سکرپٹ مکمل کرلیا ہے

رپورٹس کے مطابق آرین خان نے اپنا پہلا سکرپٹ مکمل کرلیا ہے۔ وہ اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔ انسٹاگرام پر اپنی اسکرپٹ نوٹ بک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آریان نے لکھا ،’ ریپڈ ود ڑائیٹنگ (رائیٹنگ کا کام ختم)ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

تصویر میں کلیپر بورڈ پر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ہوا لکھا ہے۔ جس سے واضح ہے کہ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری آرین کریں گے۔ خبر یہ بھی ہے کہ شاہ رخ کی لاڈلی سہانا خان اس فلم میں کام کرنے والی ہیں ، یعنی آرین اپنے پہلے پروجیکٹ میں بہن سوہانا کو ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’واو… میں سوچ رہا ہوں… بھروسہ کیاہے… خواب پورا ہوگیا ، اب ہمت ہے… پہلے پروجیکٹ کیلئے نیک خواہشات‘۔ یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ والد شاہ رخ کے علاوہ کئی مشہور شخصیات بھی آرین خان کو نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں جن میں کترینہ کیف کا نام سرفہرست ہے۔ ذرائع کے مطابق آرین خان جس فلم کو ڈائریکٹ کرنے جارہے ہیں وہ ایک تھرلر فلم ہوسکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2021 میں آرین خان منشیات کے ایک مبینہ چھاپے میں گرفتاری کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ وہ تقریباً ایک ماہ آرتھر روڈ جیل میں بھی رہے۔ تاہم چند ماہ قبل انہیں اس معاملے میں کلین چٹ بھی مل گئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago