تفریح

آسام: بیہو رقص کا آج عالمی ریکارڈ بنے گا،ایک ساتھ 11 ہزاربیہوا-بیہووتی رقص کریں گے

سور سجائی اسٹیڈیم میں بیہو رقص کا اہتمام

گوہاٹی، 12 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 آسامی ثقافت کی روح  بیہو رقص کا آج عالمی ریکارڈ (جمعرات) بنایا جائے گا۔ ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے بیہو مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے جس میں 11000 بیہووا-بیہووتی (لڑکے اور لڑکیاں) گنیز بک آف ریکارڈ بنانے کے لیے گوہاٹی کے سورسجائی اسٹیڈیم میں بیہو رقص میں حصہ لیں گے۔

گنیز بک آف ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ 14 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔ بیہو ڈانس کا ریکارڈ آج شام 5.30 سے 6.30 بجے کے درمیان بنایا جائے گا۔ ریکارڈ دو طرح کے ہوں گے، ایک ڈھولیا (ڈرمر) کے لیے اور دوسرا ناچنی (رقص) کے لیے۔

 قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ بیہووا-بیہووتی کو پہلے دیے گئے 10000 روپے کے علاوہ 25000 روپیتخلیقی کاموں کے لیے دیے جائیں گے۔ یہ 25 ہزار روپے 11104 ڈھولیا ۔ناچنی، ماسٹر ٹرینر اور 400 دیگر لڑکیوں کو دیے جائیں گے۔ ریاست میں بوہاگ کے مہینے کی 30 تاریخ کے بعد بیہو کے نام پر پروگرام منعقد نہیں کیے جا سکتے۔

ریاستی حکومت نے اس تقریب کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر انتظامات کئے گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago