Categories: تفریح

راج کمار راؤ کی آنے والی فلم ’بھیڑ‘ میں کام کریں گی بھومی پیڈنیکر

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر فلم ’بھیڑ‘ میں راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گی۔بالی ووڈ فلمساز انوبھو سنہا اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’بھیڑ‘ بنا رہے ہیں۔

اس فلم کے لیے راج کمار راؤ کے مد مقابل بھومی پیڈنیکر کو سائن کیا گیا ہے۔بھومی پیڈنیکر نے کہا ’’انوبھو سنہا کی فلم کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔فلموں میں ذہنیت کو بدلنے کی طاقت ہوتی ہے اور ایسے میں بطور فنکار ایسی کہانیاں بتانے کی ذمہ داری ہم پر ہے۔

یہ ایک مشکل موضوع ہے اورمجھے شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے‘‘۔

انوبھو سنہا نے کہا ’’اس نوعیت کی فلم کے لیے بھومی بہترین انتخاب تھیں۔اس سے بہتر کاسٹ کے بارے میں سوچا نہیں جا سکتا۔

یہ ایسے اداکار ہیں جو نہ صرف اسکرین پر ہر مرتبہ چمکتے ہیں بلکہ جادو جگانے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ ’بھیڑ‘ ایک سوشل ۔پولیٹیکل ڈرامہ ہے، جس کی شوٹنگ لکھنؤ میں کی جائے گی۔فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔بھیڑ کی تخلیق بھوشن کمار کی ٹی سیریز اور انوبھو سنہا کی بنارس میڈیا ورکس کررہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago