Categories: تفریح

ارجن کپور نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیاتھااپنے کیریئر کا آغاز،(26 جون) یوم پیدائش پرخاص تحریر

بالی ووڈ کے 'عشق زادے' ارجن کپور اکثر اپنی فلموں سے زیادہ لو لائف کو لے کر چرچا میں رہتے ہیں۔ 26 جون 1985 کو پیدا ہونے والے ارجن کپور کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے۔ وہ مشہور پروڈیوسر ڈائریکٹر بونی کپور اور ان کی پہلی بیوی اور پروڈیوسر آنجہانی مونا کپور کے بیٹے ہیں۔ ارجن کپور کا بچپن کافی الجھنوں میں گزرا۔ 1996 میں، جب وہ 11 سال کے تھے،تب ہی ان کے والدین کی طلاق ہوگئی۔ جس کے بعد ارجن کپور کی والدہ مونا کپور نے اپنے بیٹے ارجن اور بیٹی انشولا کی پرورش کی۔ ارجن اپنی ماں کے بہت قریب تھے لیکن سال 2012 میں جب ان کی ماں کا انتقال ہو گیا تو وہ تنہا ہو گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

ارجن کپور نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سال 2003 میں شاہ رخ خان کی فلم 'کل ہو نا ہو' سے کیا۔یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی تھی۔ اس کے بعد ارجن 'سلام عشق' میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بعد ارجن کپور فلم 'وانٹیڈ' اور 'نو انٹری' میں بھی ایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی تھے۔ ارجن کپور نے اپنے کریئر کے شروع میں کبھی فلموں میں کام کرنے کا نہیں سوچا تھا۔ کیونکہ اس کا وزن کافی زیادہ تھا۔

ارجن نے سلمان خان کے مشورے اور رہنمائی کے بعد فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ فلموں میں آنے سے پہلے سلمان خان نے وزن کم کرنے میں ارجن کپور کی بہت مدد کی تھی۔ ارجن کی بطور اداکار پہلی فلم 'عشق زادے' تھی۔ یہ فلم سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ حبیب فیصل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ارجن کپور کے اپوزٹ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نظر آئیں۔ فلم میں ارجن کپور کی شاندار اداکاری کو دیکھتے ہوئے انہیں فلم فیئر کے بہترین ڈیبیو اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی مل گئی۔ اس کے بعد ارجن کئی فلموں میں بہترین اداکاری کرتے نظر آئے۔ ان کی اہم فلموں میں اورنگزیب، غنڈے، 2 اسٹیٹس، تیور، کی اینڈ کا، ہاف گرل فرینڈ، پانی پت وغیرہ شامل ہیں۔

فلموں میں اداکاری کے علاوہ، ارجن16ویں آئیفا ایوارڈ شو اور فیئر فیکٹر: ختروں کے کھلاڑی۔7 کو ہوسٹ کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔  ارجن کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ارجن کپور کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو وہ اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں اور اس وجہ سے وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ارجن کپور جلد ہی فلم 'ایک ولن ریٹرن'، 'کتے'  اور' 'دی لیڈی کلر' میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago