Categories: تفریح

بالی ووڈ گلوکار یو یو ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد کا معاملہ درج ، آج عدالت میں سماعت متوقع

دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے بالی ووڈ گلوکار یو یو ہنی سنگھ(ہردیش سنگھ) کے خلاف ان کی اہلیہ شالنی سنگھ کی جانب سے گھریلو تشدد ایکٹ کے تحت درج معاملے  کی ان کیمرہ سماعت کا حکم دیا ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ تانیا سنگھ نے اس معاملے پر 29 ستمبر کو سماعت کا حکم دیا۔

ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے ان کیمرہ سماعت سے اتفاق کیا۔ عدالت نے دونوں فریقوں سے مفاہمت کا امکان جاننے کی کوشش کی۔ عدالت نے کہا کہ اگر صلح کی ذرا سی گنجائش بھی ہو تو اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے۔ ان کیمرہ  سماعت کا مطلب ہے کہ سماعت کے دوران دونوں فریقوں کے علاوہ کوئی تیسرا فریق عدالت میں موجود نہیں ہو گا۔

گزشتہ3 ستمبر کو عدالت نے ہنی سنگھ کے والدین کو بھی طلب کیا تھا۔ عدالت نے ہنی سنگھ اور ان کے والدین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ہنی سنگھ 3 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کی پیشی کے بعد جج نے اپنے چیمبر میں لے جا کر ہنی سنگھ اور ان کی بیوی سے ایک ساتھ اور الگ الگ بات کی۔ عدالت نے پایا تھا کہ گھر چھوڑنے کے حقائق کے حوالے سے ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ کے بیانات میں تضاد ہے۔ شالنی سنگھ نے کہا تھا کہ انہیں 20 مارچ کو گھر سے باہر نکال دیا گیا۔ دوسری طرف ہنی سنگھ نے کہا تھا کہ شالنی نے 16 مارچ کو اپنی مرضی سے گھر چھوڑا تھا۔

سماعت کے دوران، ہنی سنگھ اور ان کی بیوی کے درمیان اس بات پر اتفاق قائم ہواکہ شالنی اپنے دو وکیلوں اورسیکورٹی کے افسر کے ساتھ ہنی سنگھ کے گھر 5 ستمبر کو جائیں گی اور اپنا سامان لے کر آئیں گی۔ عدالت نے کہا تھا کہ وہ جہاں چاہیں، اپنا سامان رکھ سکتی ہیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ شالنی کے سسرال کے گھر جانے کی پوری ویڈیو گرافی کی جائے گی اور اس ویڈیو گرافی کا خرچہ شالنی برداشت کریں گی۔ عدالت نے کہا تھا کہ شالنی ہنی سنگھ کے گھر سے جو سامان  لائیں گی ان پر دونوں کے دستخط ہوں گے۔

درخواست میں شالنی تلوار نے ہنی سنگھ سے 10 کروڑ روپے معاوضہ مانگا ہے۔ درخواست میں دہلی میں رہائش کی مانگ کی گئی ہے اور ماہانہ 5 لاکھ روپے ماہانہ اخراجات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago