Categories: تفریح

کانز 2022: دیپیکا نے سبیہ ساچی کی ساڑی میں ریڈ کارپٹ پر لگائی آگ

ان دنوں کانز فلم فیسٹیول زوروں پر ہے جہاں دنیا بھر کے ستاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ستارے بھی اپنی جلوے بکھیر رہے ہیں۔ ان ستاروں میں دیپیکاپادکون بھی شامل ہیں جو اپنے ڈریس سینس کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ دیپیکا اس سال کانز کی آٹھ رکنی جیوری کا بھی حصہ ہیں۔

پیر کو اداکارہ نے سرخ قالین پر سبیہ ساچی کی ڈیزائن کردہ ساڑی پہن کر واک کی تو تماشائی ان سے نظریں نہ ہٹا سکے۔ دیپیکا ریٹرو اسٹائل کی ساڑی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ دیپیکا نے انسٹاگرام پر اپنا یہ لْک شیئر کیا ہے جسے ان کے مداح کافی پیار دے رہے ہیں۔

ریڈ کارپٹ پر واک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے، جب ہمیں موقع دیا جاتا ہے تو ہمیں اسے نہایت عاجزی اور شکرگزار کے ساتھ لینا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ کانز فلم فیسٹیول 17 مئی سے 28 مئی تک چلے گا۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں ہندوستان کے فنکار جیسے دیپیکا پادوکون، تمنا بھاٹیہ، ایشوریہ رائے بچن، نوازالدین صدیقی، اروشی روتیلا، آر مادھون، شیکھر کپور اور اے آر رحمان اس میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال پہلی بار ہندوستان کو 'کنٹری آف آنر' سے نوازا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago