Categories: تفریح

شوپیاں اور ترال میں تصادم ختم، کمانڈر سمیت7 دہشت گرد ہلاک، پولیس نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

شوپیاں اور ترال میں تصادم ختم، کمانڈر سمیت7 دہشت گرد ہلاک، پولیس نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

سری نگر، 09 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں گزشتہ شب سے جاری دہشت گرد مخالف آپریشنز اور تصادم میں ایک کمانڈر سمیت سات دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔جب کہ سیکورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں دہشت گرد مخالف آپریشنز ختم کردیئے ۔

ملنے والی تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور ترال علاقوں میں فورسز کے ساتھ دو تصادم آرائیوں کے دوران سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے تین گذشتہ شب دیر گئے جبکہ چار آج صبح سے جاری جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے۔

نمائندے کے مطابق شوپیاں میں گزشتہ شام شروع ہوا تصادم آج دو مزید دہشت گردوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔ یہاں گزشتہ سہ پہر دہشت گردوں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی شروع ہوئی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے محصور دہشت گردوں اور فورسز کے مابین ایک بار پھر گولی باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سارا علاقہ لرز اٹھا۔

یہ تصادم آرائی جمعرات کی شام اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ کے جان محلہ میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ تصادم چھڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محصور دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کی پیش کش کی گئی، جوانہوں نے ٹھکرادی۔ اس دوران پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ جنوبی کشمیر کے ترال میں بھی فورسز نے ایک دہشت گرد مخالف آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پولیس کے مطابق مہلوک دہشت گردوں میں انصار غزوة الہند نامی تنظیم کا چیف کمانڈر امتیاز شاہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انصار غزوة الہند کا چیف کمانڈر امتیاز شاہ ترال میں مارے گئے دو دہشت گردوں میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے گزشتہ شام دعویٰ کیا تھا کہ امتیاز شاہ جنوبی قصبہ شوپیاں میں جاری فورسز آپریشن کے دوران محصور ہے جہاں ابھی تک تصادم آرائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تصادم آرائی ترال قصبہ سے تین کلو میٹر دورنئی بھگ اور امیر آباد کے درمیان کھیت میں جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی شروع ہوگئی تھی ۔ دونوں جھڑپوں میں ایک افسر سمیت چار فورسز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم کی جگہ سے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ تصادم آرائیوں کے مقامات سے ہتھیار اور دیگر قابل اعتراض مواد بھی ضبط کیا گیا ۔

اس طرح کل ملا کر پچھلے بیس گھنٹوں کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فورسز نے بہت بڑی کامیابی حاصل کرکے ان کے قبضے سے کافی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ واضح رہے کہ اگرچہ پچھلے پندرہ دنوں کے دوران دہشت گردوں نے فورسز، عام شہریوں اور پولیس پر لگاتار حملے کرکے کافی پریشان کیا تھا، جسکے بعد کشمیر خاص کر سرینگر شہر میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ تاہم فورسز نے پچھلے ایک ہفتے سے اپنی کاروائی میں تیزی لاتے ہوئے دہشت گردوں کے حوصلے ایک مرتبہ پھر سے پست کر دیئے ہیں۔ جب کہ سیکورٹی فورسز ہر دن کسی نہ کسی علاقہ میں آپریشن کرکے تلاشی کاروائی عمل میں لا کر کسی نہ کسی طرح سے دہشت گردوں کے پیچھے لگی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago