Urdu News

دبنگ گرل نے پکڑی ساوتھ کی راہ، تیلگو سنیما سے ڈیبیو کی تیاری

بالی ووڈ کی بولڈ اور خوبصورت اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ خبر ہے کہ سوناکشی جلد ہی ٹالی ووڈ یعنی ساوتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ساوتھ فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر انیل روی پڈی اپنی فلم کے لیے سوناکشی سنہا کو سائن کرنے جارہے ہیں۔ اس کے لیے انیل روی پڈی حال ہی میں ممبئی میں تھے اور انہوں نے سوناکشی کو فلم کا اسکرپٹ بھی دکھایا۔ اس فلم میں سوناکشی سنہا اور ساوتھ کے ہٹ اسٹار ننداموری بالاکرشنن کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنا ناظرین کے لیے ایک الگ تجربہ ہوگا۔انیل روی پڈی کامیڈی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی اس فلم سے وہ بالکرشنا کے مداحوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والے ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سوناکشی سنہا کو آخری بار حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں اداکارہ ہما قریشی بھی مرکزی کردار میں تھیں۔ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں دکھا سکی۔ اس کے علاوہ سوناکشی سنہا سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز’ ہیرامنڈی ‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

Recommended